سچ خبریں:افغانستان کے دو شمالی صوبوں میں طالبان کے حملوں میں گیارہ افغان فوجی ہلاک ہوگئے ۔
افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں مقامی عہدیداروں نے آج اعلان کیا ہے کہ صوبہ بغلان کے صدر مقام پل خمری شہر میں پولیس کی چوکی پر طالبان نے بھاری حملہ کیا جس کے نتیجہ میں سات پولیس اہلکار ہلاک نیز چوکی سے سامان پر طالبان نے قبضہ کر لیاصوبہ تخار کے صدر مقام تالقان شہر میں بھی ایک عوامی چوکی (حکومت نواز ملیشیا) پر حملہ ہوا جس میں چار عام شہری ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
یادرہے کہ موسم بہار اور گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی افغانستان کے مختلف حصوں میں طالبان کی نقل و حرکت اور افغان فوجی عہدوں پران کے حملوں میں اضافہ ہوا ،یادرہے کہ افغان سکیورٹی عہدیداروں نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ایک سال قبل طالبان کے ساتھ امریکہ کی زیرقیادت معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے افغانستان میں طالبان حملوں کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔