?️
سچ خبریں:افغانستان میں طالبان نے حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایکس پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان نے اپنی حکومت پر کھل کر تنقید کرنے والے اس ملک کی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر فیض اللہ جلال کو گرفتار کر لیا ہے، اطلاعات کے مطابق افغان یونیورسٹی کے پروفیسر فیض اللہ جلال کو کابل میں گرفتار کیا گیا ہے اور طالبان کے انٹیلی جنس ادارے اُن سے تفتیش کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پروفیسر فیض اللہ جلال کو سوشل میڈیا پر لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے اور شہریوں کے وقار سے کھیلنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، طالبان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر کے نام یا اسکالر ہونے کے بنا پر کسی کو بھی دوسروں کے عزت و وقار پر منفی تبصرے کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے پروفیسر فیض اللہ جلال کے ٹویٹس کے اسکرین شاٹس بھی دکھائے جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ طالبان کی نئی حکومت افغانیوں کو گدھا سمجھتی ہے اور طالبان حکومت پڑوسی ملک کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے،یادرہے کہ پروفیسر فیض اللہ جلال طالبان کو غیر جمہوری حکومت قراردیتے ہوئے اسے افغانستان کے اقتصادی بحران کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شنگھائی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے
ستمبر
امریکی فضا میں چینی بیلون
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنے ملک کی فضا میں چینی
فروری
ہبل سے لی گئی ستاروں کی نئی تصویر نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا
?️ 20 دسمبر 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں)خلائی دوربین ہبل سے لی گئی ستاروں کی نئی تصویر
دسمبر
سعودی حکومت کے منصوبوں اور اداروں میں کرپشن کا عروج
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:انسداد بدعنوانی کے انڈیکس میں سعودی عرب کا نمبر بہت نیچے
دسمبر
آخر کار یورپ نے روس کی توانائی سے وابستگی پر قابو پالیا
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بریل کا دعویٰ
جنوری
ڈالر کے مقابلے صہیونی کرنسی کی قدر میں آزادانہ گراوٹ کا تسلسل
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں حالات کی خرابی اور صہیونی مظاہرین کی صفوں
مارچ
سکیورٹی خدشات؛ جعفر اور بولان ایکسپریس تین روز کیلئے معطل
?️ 10 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ جانے والی جعفر
اگست
فلسطینی مزاحمت کے لیے یمن کا تحفہ کیا ہے؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی
جون