سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کو اس ادارے میں افغانستان کی نمائندگی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رائٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
اقوام متحدہ نے طالبان پر افغانستان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کر دی ، اپنے فیصلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا کہ اس عالمی ادارے میں افغانستان کی نمائندگی کوئی نہیں کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں ہوگی،ادھر افغانستان میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اقوام متحدہ کے اس اقدام کو غیر منصفانہ قراردیا ہے۔