?️
سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے خلاف زمینی کاروائی شروع کرنے کے لیے امریکی افواج کا انتظار کر رہا ہے۔
صیہونی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے مزید امریکی فوجیوں کی آمد تک غزہ پر زمینی حملہ ملتوی کرنے کی درخواست پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر زمینی حملہ اسرائیل کے لیے کیسا رہے گا؟
اسی دوران الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حماس صیہونی قیدیوں کو رہا کرتی ہے اور غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیتی ہے تو غزہ میں زمینی کاروائی نہیں کی جائے گی۔
ABC آسٹریلوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر حماس ہمارے 212 قیدیوں کو رہا کر دے اور غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے تو جنگ ختم ہو جائے گی۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو ہمیں کام تمام کرنے کے لیے غزہ جانا پڑے گا۔
صیہونی فوجی عہدیدار نے امکانات کے باوجود زمینی حملے کو ملتوی کرنے کی وجہ بیان نہیں کی اور صرف حماس کے خلاف اپنے دعوؤں کو دہرایا۔
انہوں نے آسٹریلوی چینل کے اینکر کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا اس حکومت کی ترجیح اپنے قیدیوں کی رہائی ہے یا حماس کو تباہ کرنا۔
صیہونیوں کا یہ نیا موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلسطینی حریت پسندوں سے ٹکرانے کا خوف زمینی حملے کے لیے ان کی کاروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ گزشتہ روز صیہونی افواج کی غزہ میں گھسنے کی کوشش کو مجاہدین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: صیہونی غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟
دوسری جانب یدیوت احرونٹ نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو، فوج کی کمان اور ان کے اور وزیر جنگ گیلنٹ کے درمیان عدم اعتماد کا بحران مشترکہ کاروائی میں رکاوٹ ہے اس لیے کہ نیتن یاہو اور فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کے درمیان جائزوں، منصوبہ بندیوں اور فیصلوں کے بارے میں وسیع اختلافات ہیں۔
مشہور خبریں۔
زمینی حملے میں حزب اللہ کی کیوں بالا دستی ہے؟صیہونی تجزیہ کار
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی عسکری اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر فائز الدویری نے
اکتوبر
آئینی ترامیم کا معاملہ 25 اکتوبر سے آگے بھی جا سکتا ہے، شیری رحمان
?️ 11 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے
اکتوبر
بائیڈن کی ذہنی صحت بگڑتی ہوئی
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر اور امریکی ایوان نمائندگان میں
فروری
امریکا کا افغانستان میں نیا کھیل، ترکی کو بھی اپنی سازش میں شامل کرلیا
?️ 18 جون 2021کابل (سچ خبریں) امریکا افغانستان سے نکلتے نکلتے ہر دن کوئی نا
جون
7.41 روپے کا ریلیف عارضی، وزیر توانائی کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا اعتراف
?️ 5 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اب
اپریل
نیتن یاہو کے واشنگٹن کے اخراجات؛ ہارے ہوئے گھوڑے پر ٹرمپ کا جوا
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حال ہی
فروری
صہیونی قیدیوں کے بارے میں حماس کی پیشگی شرط
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے قومی مواصلات کے ڈائریکٹر علی برکہ نے ایک
دسمبر
غزہ پر زمینی حملہ اسرائیل کے لیے کیسا رہے گا؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا
اکتوبر