?️
سچ خبریں:کچھ ذرائع نے سعودی عرب کے ساتھ حمل و نقل کا راستہ ہموار کرنے میں صیہونی حکومت کی حالیہ کاروائی کے بارے میں اطلاع دی۔
خلیج الجدید کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ٹرانسپورٹ کمپنی زیم سعودی بندرگاہ جدہ اور مراقش کی اگادیر اور دخلا بندرگاہوں کے درمیان ٹرانسپورٹ روٹ کھولنے کی تیاری کر رہی ہے ،اکنامکس اینڈ انٹرپرائزز میگزین نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں سعودی عرب ، اسرائیل اور مراقش کے مابین سمندری فریٹ لائن شروع کردی جائے گی،میگزین کے مطابق نقل و حمل لائن جدہ سے شروع ہوکر اسرائیل تک جائے گی جبکہ اسرائیل بحر اوقیانوس اور مراقش میں واقع اگادیر اور دخلا کی بندرگاہوں پر اپنا سفر ختم کر دے گا۔
میگزین کا کہنا ہے کہ نئی ٹرانسپورٹ کمپنی اسرائیل اور مراکش کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے اور دونوں فریقین کے مابین تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد براہ راست پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،غور طلب ہے کہ اسرائیلی ٹرانسپورٹ کمپنی زیم کی بنیاد 1945 میں رکھی گئی تھی، 2018 میں اس کا سالانہ کاروبار 2 3.2 بلین تک جا پہنچا،یہ کمپنی تقریبا 70 70 بحری جہازوں کی مالک ہے اور 20 بڑے جہاز برداروں میں سے ایک ہے۔
یادرہے کہ گذشتہ ماہ فلسطین کی حمایت میں ہزاروں افراد کے مظاہرے اور ان کے ساتھ امریکی پورٹ ورکرز یونین کی یکجہتی نے صہیونی جہاز کو امریکی بندرگاہ آکلینڈ چھوڑنے پر مجبور کردیاجبکہ سات سالوں میں یہ پہلا موقع تھا جب ایک زیم کنٹینر جہاز امریکی بندرگاہ میں داخل ہوا تھا تاہم پورٹ کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے آخر کار اسے سمندر میں لوٹنا پڑا۔
ایک سعودی ذریعے نے بتایا کہ آل سعود حکومت ترکی کے سامان کے بجائے اسرائیلی سامان درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ آل سعود خاندان نے باضابطہ طور پر اسرائیلی منصوعات پر پابندی کی تھی،ایک سینئر سعودی بزنس مین نے کہا کہ سعودی تاجروں کے ترکی کا سامان برآمد کرنے پر آل سعود عہدیداروں کی طرف سے انھیں جرمانے اور قید کی دھمکی دی جاتی ہے اس لیے کہ وہ اسرائیلی سامان درآمد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
درایں اثنا اسرائیلی میڈیا نے سعودی با خطر ذرائع کے حوالے دے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں سعودی عرب کے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ہم عنقریب ریاض کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہوئے دیکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ فلسطینی عوام کے لیے باقی رہے گا: اردگان
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں
اپریل
وفاقی وزیر نے ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو قرار دے دیا
?️ 23 جنوری 2023مریدکے: (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ملک کی
جنوری
ترکی کی اقتصادی مشکلات اور عالمی تبدیلیوں میں اس کا کردار
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں:ترکی کے اقتصادی ماہرین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ
دسمبر
وزیراعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) بلوچستان میں نارش اور برفباری سے کئی اضلاع
جنوری
امریکی تاریخ جرائم اور لوٹ مار سے سیاہ
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: جمعرات کو ایک تقریر میں شامی صدر بشار الاسد کے
دسمبر
اسرائیل کی نجات پر مبنی امریکی قرارداد منظور
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے قیام
جون
جیت جنون اور جذبے کی ہوگی فواد چوہدری کی پیشین گوئی
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ
اکتوبر
ترکی کے صدارتی انتخابات قبل از وقت ہونے کا امکان
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یورپی انٹرنل ایکشن سروس کے ذرائع اور یورپی یونین کے سفارت
اگست