سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کے آغاز کے تقریباً تین ماہ بعد تحریک حماس کی راکٹ طاقت کا اعتراف کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی والہ ویب سائٹ کے عسکری امور کے تجزیہ کار امیر بوحبوط نے تاکید کی کہ تحریک حماس کے پاس اب بھی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملے کرنے کی طاقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی سے ہونے والے راکٹ حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ حماس اب بھی قیادت کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس نے صیہونی سائبر دفاع میں کیسے خلل ڈالا؟
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ غزہ کی پٹی میں جن علاقوں کا کنٹرول اسرائیلی افواج کے ہاتھ میں چلا گیا ہے ان کا تعین کرنا واقعی مشکل ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی سے یہ راکٹ حملے ان لوگوں کے لیے ایک انتباہ ہیں جو یقین رکھتے ہیں کہ سب کچھ حل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی مقبوضہ شہروں بالخصوص صیہونی حکومت کے مرکز تل ابیب میں نئے سال کا آغاز فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی جانب سے فائر کیے جانے والے راکٹوں سے ہوا۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق قسام بٹالین نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکت کے جواب میں تل ابیب شہر اور اس کے نواحی علاقوں پر M90 راکٹوں سے بمباری کی۔
قسام نے اعلان کیا کہ فلسطینی شہریوں کے قتل کے جواب میں اس نے تل ابیب اور اس کے نواحی علاقوں پر M-90 میزائلوں سے بمباری کی۔
مزید پڑھیں: حماس اب بھی طاقتور ہے: امریکی میڈیا کا اعتراف
صہیونی میڈیا نے تل ابیب پر بمباری کے عین وقت میں فوج کی کارکردگی کی تنقیدی رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے حال ہی میں یہ اطلاع دی کہ مزاحمتی گروہوں کی طاقت میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن اس دعوے کے باوجود حماس کی کاروائیاں جاری ہیں لہذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی توہین کرنا اور جھوٹ بولنا بند کریں۔