صیہونی میڈیا کو بھی اپنی غیر قانونی ریاست کی تباہی کا یقین

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے موجودہ حالات کو پیچیدہ ایام قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹوں میں اعتراف کیا ہے کہ صیہونی کابینہ تنازعات کے پھیلاؤ اور جنگ کے آغاز کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔

عبرانی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنی افواج کو مضبوط کر لیا ہے تاہم وہ بڑے پیمانے پر کاروائیوں سے گریز کرے گی۔

مزید:صیہونی سربراہ کا صیہونی ریاست کی تباہی کا انتباہ

المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا نے رپورٹوں میں کہا ہے کہ فوج ایک بار آپریشن کرے گی؛ ٹائم بم کو ناکارہ بنانے جیسی کارروائیاں کرے گی جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ،فوج مغربی کنارے میں تعینات فوجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرے گی لیکن بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے سے گریز کرے گی۔

یہ بھی:صیہونی ریاست کی تباہی کی نشانیاں

تل ابیب کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے عبرانی میڈیا کو بتایا کہ ہمیں تنازعات کے میدان میں فورسز کو تعینات کرنا چاہیے لیکن جتنا ممکن ہو سکے پرسکون رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کی جانب سے درخواست کردہ سلامتی کی سیاسی اور سکیورٹی ایجنڈوں کے ساتھ کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا کوئی جواز نہیں ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قابضین کے خلاف اعلیٰ سطح کی مزاحمتی کاروائیوں کی طرف اشارہ کیا اور خبر دی کہ منگل کے روز عیلی قصبے میں ہونے والے خطرناک حملے کے بعد اسرائیل کے لیے خطرے اور وارننگ کی سطح بڑھ گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جیلوں کی کہانی،رہا ہونے والے فلسطینیوں کی زبانی

🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے آزاد ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں

جاپان کی امریکہ کے ساتھ دفاعی رہنما اصولوں پر نظرثانی

🗓️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:جاپان اگلے ماہ Fumio Kishida کے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکہ

اسرائیل میں اسلحہ لائسنس کی درخواستوں میں تین گنا اضافہ

🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی میگزین نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی

لبنان میں امریکی نئی سفیر کون ہے؟

🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:لبنان میں امریکہ کے ہاتھوں تین سال تک کشیدگی کو ہوا

طالبان کے متنازعہ وزیر تعلیم تبدیل

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے سربراہ

ڈگمگاتی صیہونی حکومت؛مظاہرین نے کیا کہا؟

🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے عدالتی تبدیلیوں پر مبنی منصوبے کے

کابل ائیرپورٹ کے قریب دھماکے پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پاکستان شیخ رشید احمد

عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات،جوڈیشل انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

🗓️ 20 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے