?️
سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ صیہونی فوجی حاملہ خواتین پر بھی رحم نہیں کرتے اور صیہونی اسنائپرز نے کمال عدوان کے زچگی اسپتال کے سامنے متعدد حاملہ خواتین کو شہید اور زخمی کیا ہے۔
النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ قابض اسنائپرز نے حاملہ خواتین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان کے زچگی کے اسپتال پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی غزہ پر فاسفورس بم کیوں گرا رہے ہیں؟
لبنانی چینل النشرہ کی ویب سائٹ نے لکھا کہ غزہ کی وزارت صحت نے یہ بھی اعلان کیا کہ قابض اسنائپرز نے گزشتہ گھنٹوں میں کمال عدوان اسپتال کے دو طبی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اس حوالے سے غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ قابض اسنائپرز نے کمال عدوان کے زچگی کے ہسپتال میں داخل ہونے والی حاملہ خواتین کو نشانہ بنایا جس سے ان میں سے کچھ شہید اور دیگر زخمی ہوئیں۔
اس کے علاوہ قابض اسنائپرز نے گزشتہ گھنٹوں میں کمال عدوان ہسپتال کے 2 طبی عملے کو شہید کر دیا۔
مزید پڑھیں: ایک سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 700 سے زائد فلسطینی خواتین اور بچیاں شہید اور زخمی
قبل ازیں غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان حملوں کے دوران 17 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید اور 48 ہزار 780 زخمی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
قیام امن کیلئے جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 لگا دی گئی
?️ 7 مارچ 2021جنوبی وزیرستان (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن
مارچ
کینیا کے باشندوں کا برطانیہ سے معاوضے کا مطالبہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: کینیا کے متعدد شہریوں نے انگلینڈ کے خلاف انسانی
اگست
افغانستان سے متعلق فیصلے ہم سے پوچھ کر نہیں ہوئے: فواد چوہدری
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
اگست
سعودیہ نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے: وزیر خزانہ
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے سعودیہ کی جانب سے
اکتوبر
غزہ میں سردی سے جم جانے والے بچوں کے بارے میں یونیسف کا مطالبہ
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یونیسف نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی بچوں تک امداد
جنوری
دی ہیگ میں اسرائیل کے مقدمے کی صورتحال
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی
فروری
یمن نے دی اسرائیل کو دھمکی
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے
مارچ
امریکی پارلیمنٹ اسپیکر کا اس ملک کی ریپبلک پارٹی پر بہت بڑا الزام
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اس ملک کی ریپبلک پارٹی
جون