?️
سچ خبریں:صیہونی فورسز نے النقب میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کم سن بچوں سمیت 41 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق النقب کے علاقے میں صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام پر حملے اور انہیں حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی عسکریت پسندوں نے آج منگل کے روز النقب میں چھوٹے بچوں سمیت 41 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ صحرائے النقب میں فلسطینی عوام نے ایک ہفتہ قبل سے صیہونی ملیشیا کے ساتھ اپنی جھڑپیں تیز کر دی ہیں نیز مزاحمتی گروہوں نے ہمیشہ صیہونیوں کے خلاف مغربی کنارے بالخصوص النقب علاقے کے باشندوں کے انتفاضہ کی حمایت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صحرائے النقب کے دیہاتوں میں تقریباً 200000 عرب آباد ہیں جن میں سے زیادہ تر زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ حالیہ برسوں میں صیہونی حکومت علاقے میں دیہاتوں کو تباہ کر کے مزید بستیاں تعمیر کر رہی ہے، ایک اور خبر یہ ہے کہ فلسطینی ذرائع نے آج اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی رام اللہ کے علاقے میں ایک اسکول پر حملہ کیا جس کی وجہ سے اس علاقہ کے باشندوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔


مشہور خبریں۔
طوفان الاقصیٰ کے اثرات
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی طرف
اپریل
آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن اور مفروضوں پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
نومبر
تل ابیب کو حماس کی نئی فوج سے خوف کیوں ہے؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: بڑے پیمانے پر حملے اور قتل و غارت بیکار ہے۔
جولائی
دوبارہ کھلنے والے سیکڑوں کیسز سے نمٹنے کیلئے آرمی افسران نیب میں تعینات
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) میں حاضر سروس فوجی
اکتوبر
سینیٹرز کیریبین میں امریکی فوجی چھاپوں کے بارے میں فکر مند ہیں
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں دونوں جماعتوں کے سینیٹرز نے کیریبین میں فوجی
اکتوبر
بائیڈن کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ : جل بائیڈن
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن نے جو بائیڈن کے 2024
فروری
بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کی شرط ریاض کے مطالبات کی تکمیل
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: سعودی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم النحس نے کہا کہ امریکی
جون
روسی بغاوت کے دوران یوکرین کو مغربی ممالک تجویز
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع کے مطابق روس میں وگنر نامی جنگجو گروپ کے
جون