🗓️
سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی بحری فوج نے ایک بار پھر لبنان کی آبی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
صیہونی فورسز کے ہاتھوں آئے دن لبنان کی بحری، بری اور ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبروں کے درمیان تازہ واقعہ میں صیہونی بحری فوج کی طرف سے لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اس بار خود ساختہ صیہونی حکومت کی بحریہ نے جمعہ کو لبنان کے راس الناقورہ کے علاقے میں لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ صیہونی بحری فوج کی جنگی کشتیاں جمعہ کو راس ناقورہ میں لبنان کی سمندری حدود میں داخل ہوئیں اور 8 منٹ تک گشت لگاتی رہیں،لبنانی فوج نے بتایا کہ اس سے ایک دن پہلے جمعرات کو بھی صیہونی جنگی کشتیوں نے دو بار لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔
لبنانی فوج کے مطابق جمعرات کو ایک صیہونی جاسوسی ہوائی جہاز نے لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی گھنٹے لبنانی شہروں کے اوپر پرواز کر کے معلومات اکٹھا کیں۔
یادرہے کہ صیہونی فوج بین الاقوامی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آئے دن لبنان کی بری، بحری اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے، جبکہ لبنان صیہونی حکومت کی طرف سے قرارداد 1701 کی آئے دی خلاف ورزی کی سکورٹی کاؤنسل میں بارہا شکایت کر چکا ہے لیکن اب تک اسے روکنے کے لئے اس کونسل نے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری پر وزیرخارجہ نے شکریہ ادا کیا
🗓️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
جنوری
شلپا شیٹی کاصحت مند زندگی گزارنے کیلئے کیا مشورہ ہے؟
🗓️ 16 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے فوٹواینڈ ویڈیو
نومبر
امریکہ کا افغانستان میں رہنے کا بہانہ
🗓️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے حال ہی میں
جولائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسل کشی جاری، قائد حریت نے جمعہ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا
🗓️ 15 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیری عوام
اپریل
عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر قانونی ماہرین کی رائے
🗓️ 27 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق
نومبر
امریکہ میں رہنے کی بڑھتی ہوئی قیمت
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ تجارت کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ
فروری
صیہونی فوج کی بھونڈی حرکات
🗓️ 31 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی خواتین فوجیوں کی ہیجان
مئی
مریم نواز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
🗓️ 16 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت
اگست