?️
سچ خبریں:فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی آباکاروں کے غاصب فوج کی مدد اور حمایت کے ساتھ مسجد الاقصی پر یلغار کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسیطن کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کے زیر سایہ تقریبا 165 یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اور مسجد کے احاطے کا دورہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آبادکار مسجد کے المغاربہ دروازے سے مختلف گروپس کی صورت میں داخل ہوئے اور مسجد کے احاطے کی بے حرمتی کی،یادرہے کہ یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ کے اپنے دورے کے دوران مبینہ معبد "ٹیمپل ماؤنٹ” کے بارے میں ربی سے لیکچر لیتے ہیں جبکہ دیگر یہودی تلمودی رسومات ادا کرتے ہیں،دریں اثناء اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ کے دروازوں اور احاطے میں فلسطینی نمازیوں کی آمد ورفت کو محدود کر دیتی ہے۔
یادرہے کہ صیہونیوں کے ہاتھوں آئے دن مسجد الاقصی کی بے حرمتی کیے جانے کے سلسلہ میں فلسطینی عوام کے درمیان شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ فوری طور پر اپنی جارحیت بند کر دیں ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے اس لیے کہ فلسطین کا بچہ بچہ مسجد الاقصی کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے اور سیف القدس کی طاقت ابھی موجود ہے۔


مشہور خبریں۔
میکرون نے دی جولانی کو دورہ فرانس کی دعوت
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شام کے صدارتی دفتر نے بدھ کے روز اعلان کیا
فروری
انتخابات کے دوران ترکی میں غربت اور بھوک میں اضافہ
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:جب کہ ترکی قومی انتخابات کی دہلیز پر ہے اور ترک
اپریل
یوکرین میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کا راز دنیا کے سامنے بے نقاب
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں : سرکاری اعداد و شمار کے برعکس کہ دنیا کے
اگست
بھارتی وزیر اعظم کے بنگلہ دیش دورے کے خلاف پرتشدد مظاہرے
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بھارتی وزیر اعظم کےاس
مارچ
غزہ پر صہیونی حملے میں 5 صحافیوں کا قتل/ الجزیرہ کا مشہور رپورٹر شہید
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کے ارد گرد صحافیوں کے
اگست
یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں:عراق
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے میں مدد
اکتوبر
طالبان اور دوحہ تیسری ملاقات
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جون 1402 میں، قطر نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ
جولائی
مغربی کنارے اور یروشلم میں وسیع پیمانہ پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے گذشتہ رات اور آج صبح مغربی کنارے میں
جولائی