?️
سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت اور نابلس میں احتجاجی مظاہروں میں اضافے کے بعد صیہونی فوج میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
المیادین نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی فضائی سکیورٹی اور انٹیلی جنس الرٹ ہیں، یہ الرٹ گزشتہ روز نابلس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت کے بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں الگ الگ حملوں میں دو فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا،فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شمال مغربی شہر نابلس میں بلاتا پناہ گزین کیمپ پر صیہونی حملے میں 16 سالہ نادر ریان گولی لگنے سے شہید ہوا جبکہ تین دیگر فلسطینی زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق یروشلم کے باہر قلندیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک اور فلسطینی علا شیحام، جس کی عمر تقریباً 20 سال تھی شہید ہوا، وزارت نے کہا کہ قلندیہ میں چھ دیگر فلسطینی زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔
درایں اثنا صیہونی حکومت کی نیم فوجی سرحدی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فورسز نے لوگوں کو گرفتار کرنے کے دوران حملہ کیا ہے،یادرہے کہ گذشتہ رات مغربی کنارے کے شمال میں واقع نابلس پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو پلاسٹک کی گولیوں سے زخمی کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔


مشہور خبریں۔
امریکا خوش نہیں تھا کہ پاکستان آزاد فارن پالیسی بنائے:عمران خان
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر
جولائی
یمنی تنظیم کا یوکرین کے خلاف اسلامی ممالک سے اہم مطالبہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے اعلان
جولائی
قابضین کے دہشت گردانہ حملے میں مجاہدین بٹالین کے کمانڈر شہید
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت سے وابستہ فوجی ونگ مجاہدین بریگیڈز نے اعلان
ستمبر
اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تردید کردی
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نوٹوں کی
مارچ
بابر اعوان کی شہباز گل کے حوالے سے پریس کانفرنس
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا
اگست
بین الاقوامی فلائٹیں اسکردو جائیں گی
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ایئرلائن فلائی
دسمبر
کیا یمن کے بعد اب الجزائر غزہ جنگ میں شامل ہو گا؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں مزاحمتی قوتوں اور
نومبر
واشنگٹن ہوائی حادثے کے بارے میں ٹرمپ کا عجیب اظہار خیال
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر
جنوری