سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہونے والے آٹھ فلسطینی نوجوانوں میں سے ایک شہید ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 28 سالہ فلسطینی شخص کی شہادت کی خبر دی،فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی نے جمعہ کی رات اطلاع دی کہ محمد علی خبیصه جسے بیتا قصبے کے علاقے جبل صبیح میں صہیونی قابضین کا مقابلہ کرتے ہوئے سر میں گولی لگی تھی ، شہید ہوگیا۔
واضح رہے کہ بیتا قصبہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع ہے،جبکہ آج صیہونی حکومت کی افواج نے ایک بار پھر جبل صبیح کے علاقے پر حملہ کیا اس لیے کہ یہ غاصب حکومت اس علاقے میں صہیونی بستی قائم کرنا چاہتی ہے ، تاہم اس علاقے میں رہنے والے فلسطینیوں نے قابضین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
واضح رہے کہ صیہونیوں کے اس حملے میں آٹھ فلسطینی قابض فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئےجن میں شہید علی خبیصه زخموں کی شدت کے باعث شہید ہوئے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی قابضین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں آنسو گیس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے،قابل ذکر ہے کہ جبل صبیح کے علاقے میں فلسطینیوں کے مظاہروں اور یکجہتی نے پہلے صہیونی حکومت کو اس علاقے سے انخلاء پر مجبور کیا تھا۔