?️
سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج منگل کی صبح مغربی کنارے میں دو فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، صیہونی جنگجوؤں نے آج صبح مغربی کنارے میں جنین پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں جنین پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوئیں جن میں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی گولیوں کا استعمال کیا، فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جھڑپوں کے دوران جنین کیمپ میں عبداللہ الحسری نامی ایک نوجوان فلسطینی جو اس سے قبل صہیونیوں کے قبضے میں تھا، کو گولی ماری جس کے بعدوہ زخموں کی شدت کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
اس دوران جنین پر صہیونی حملے میں مغربی کنارے میں مقیم متعدد فلسطینی زخمی ہوئے، بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ متعدد فلسطینی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، اس خبر کے چند گھنٹے بعد جنین کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ 19 سالہ فلسطینی نوجوان شادی خالد نجم آج صبح جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں سر میں زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ صیہونی عسکریت پسندوں نے آج صبح حال ہی میں اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والی فلسطینی خاتون یاسمین تیسر عبدالرحمن شعبان کو پھر گرفتار کر لیا گیا۔


مشہور خبریں۔
سربراہ حبیب بینک کو نومنتخب وزیراعظم کی فنانس ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے بینک حبیب بینک
مارچ
بحرینی شخصیات کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرین کی مذہبی اور علمی شخصیات کے ایک گروپ نے
ستمبر
جنگ کو طول دینے سے حماس کی شکست نا ممکن
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ماہرین نے حالیہ دنوں میں غزہ کی
دسمبر
سعودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں ابتری کے آثار
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی لیکس بادشاہت اور یونان کے درمیان تعلقات کی ترقی
نومبر
شہید سلیمانی کو مقاومت کی فتح اور صیہونی حکومت کی تباہی پر یقین تھا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزہر نے حاج
جنوری
کیا ملک میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ رہے ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے دہشتگردی پر نئی رپورٹ جاری کی ہے
اگست
غزہ اور فلسطینی کاز کی حمایت میں اس سال کے حج کے دس اہم پیغامات
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: اس سال حج کا موسم اس وقت آیا ہے جب
جون
2021 میں 500 سے زیادہ صحافی گرفتار یا مارے گئے
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق اس سال دنیا کے مختلف حصوں میں کم
دسمبر