🗓️
سچ خبریں: صیہونی کابینہ کے چند وزراء کے استعفے پر صیہونی میڈیا نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
صیہونی کابینہ کے کئی وزراء کے استعفے کے بعد، عبرانی زبان کے میڈیا نے تل آویو میں اس سیاسی زلزلے پر ردعمل ظاہر کیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے کہا کہ صیہونی حکومت کا اتحاد اس حکومت میں آزادی بیان کے خلاف جنگ کو تیز کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3 صیہونی وزیروں نے ایک ساتھ استعفیٰ کیوں دیا؟
عبرانی زبان کے میڈیا نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے حکام غزہ سے متعلق مسائل میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ شمال اور جنوب میں صیہونی بستیوں کے شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت اپنے قیام کے بعد سے سب سے خطرناک سیاسی اور عسکری شکست کے دور سے گزر رہی ہے کیونکہ مجرموں کو سزا دینے اور ان کا محاکمہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ رات صیہونی کابینہ کے تین وزراء نے استعفیٰ دیا، ان میں سے دو وزراء، یعنی بنی گانٹس اور ایزنکوٹ جنگی کونسل کے رکن بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: اندر سے کھوکھلی ہوتی صیہونی ریاست
تیسرے وزیر، ہیلی ٹروپر، جو گانٹس کی پارٹی کے رکن ہیں، نے ان کے استعفے کے بعد استعفیٰ دیا، اس کے علاوہ غزہ ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اوی روزنفیلڈ نے بھی 7 اکتوبر کی شکست کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا۔
مشہور خبریں۔
الجزیرہ نیٹ ورک کی جانب سے صیہونی حکومت کی مذمت
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ احمد اللوح
دسمبر
یوکرین نے کریمیا پر حملہ کیا تو قیامت ہو گی: ماسکو
🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودوف نے
جولائی
نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت کی تعمیل کرانے کی اجازت
🗓️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں سابق
دسمبر
امریکہ روسی گیس کے متبادل کو بڑھانے کی کوشش میں
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو دیر گئے کہا کہ واشنگٹن توانائی
ستمبر
’آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمان کو بند کر دیں‘، نیب ترامیم کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
🗓️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم
مئی
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا احتجاج
🗓️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج
اکتوبر
عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا اسے چھوڑیں اور اپنے کام پر دھیان دیں
🗓️ 6 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان کیا
جون
مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافی مشکل حالات میں پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے پر مجبور
🗓️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
نومبر