?️
سچ خبریں: ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ 19 جولائی کو صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی علاقوں پر قبضے کے قانونی نتائج کے بارے میں اپنی رائے کا اعلان کرے گی۔
اس رپورٹ کے مطابق 52 ممالک کی بے مثال تعداد نے گذشتہ فروری میں عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی علاقوں پر صیہونی حکومت کے قبضے کے قانونی نتائج کو ظاہر کرنے کے لیے اپنے دفاع اور دستاویزات پیش کیں۔
یہ کارروائی 2022 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف سے اپنی مشاورتی رائے کا اعلان کرنے کو کہنے کے بعد ہوئی، جو کہ ایک غیر پابند رائے ہے۔
اگرچہ صیہونی حکومت نے ماضی میں بھی اس قسم کی آراء کو نظر انداز کیا ہے تاہم عالمی عدالت انصاف کی آئندہ ہفتے کی رائے غزہ کی پٹی میں تباہ کن اور جاری 9 ماہ سے جاری جنگ کی وجہ سے حکومت کے خلاف سیاسی دباؤ میں شدت پیدا کر سکتی ہے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف، جو اقوام متحدہ سے منسلک ہے، واحد بین الاقوامی عدالت ہے جو ملکوں کے درمیان تنازعات کو نمٹاتی ہے اور بین الاقوامی قانونی مسائل پر مشاورتی رائے فراہم کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
لیبیا میں آنے والے سیلاب کی تباہی
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیشنل یونین آف ریڈ کراس سوسائٹیز کے ایک اہلکار نے
ستمبر
سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد، حکمران اتحاد کا ہر فورم پر مزاحمت کا عزم
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ
اپریل
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے
?️ 10 اکتوبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر
اکتوبر
البغدادی کا بھائی اس کا جانشین
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:شام کے ایک سکیورٹی ذرائع نے ابو بکر البغدادی کے بھائی
جولائی
ہمیں طالبان کے تسلط کی رفتار کا صحیح اندازہ نہیں تھا: امریکہ
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا کے بارے میں امریکی
اپریل
ایران جنگ میں اسرائیل ایئرلائنز کو 10 ملین ڈالر کا نقصان ہوا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف تل ابیب کی 12 روزہ مسلط کردہ
اگست
پیسہ بہت ہے ،انصاف کیلئے آخری حد تک جاﺅں گی، وجہیہ عامر
?️ 26 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے
فروری
کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر کی معذرت
?️ 7 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے اثر و رسوخ استعمال
اپریل