امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو اور امارات کے وزیر اعظم محمد بن زاید النہیان کے درمیان ہونے والی فون کال کے دوران دوطرفہ تعلقات اور ان کو ہم آہنگ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محمد بن زاید النہیان نے دو طرفہ تعلقات پر متحدہ عرب امارات کی خصوصی توجہ پر زور دیا اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو ایک اسٹریٹجک آپشن قرار دیا اور ان تعلقات کو وسعت دینے کی کوششوں کو دوگنا کرنے پر زور دیا۔
اس کال میں محمد بن زاید نے جامع دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کی تعریف کی۔
متحدہ عرب امارات کے سربراہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور خطے میں استحکام کے لیے اسرائیل اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور کہا کہ متحدہ عرب امارات اس سمت میں کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔