?️
سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ہیکر گروپ "بلیک شیڈو” نے مقبوضہ علاقوں میں موجود بڑی ویب ہوسٹنگ کمپنیوں میں سے ایک کو ہیک کیا اور اس کی معلومات افشا کرنے کی دھمکی دی۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بلیک شیڈونامی ایک ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کی سائبر سرو انٹرنیٹ کمپنی کے سرورز کو ہیک کر کے انہیں فوری طور پر بند کر دیا ہے اور معلومات کو لیک کرنے کی دھمکی دی ہے،یروشلم پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ گروپ نے ٹیلی گرام پر کہا کہ ہم پھر آگئے ہیں،ہمارے پاس آپ کے لیے ایک خبر ہے،شائد آج آپ بہت سی سائٹوں سے رابطہ نہ کر سکیں، ہم نے سائبرسکیورٹی اور اس کے صارفین کو نقصان پہنچایا۔
پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کا کیا ہوگا؟ ہمیشہ کی طرح، ہمارے پاس بہت زیادہ (معلومات) ہیں، اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ لیک ہو جائیں تو فوری طور پر ہم سے فوری رابطہ کریں،یروشلم پوسٹ کے مطابق سائبر سکیورٹی ایک ویب ہوسٹنگ کمپنی ہے یعنی یہ پوری صنعت میں دیگر کمپنیوں کو سرور اور ڈیٹا اسٹوریج فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ہیکرز کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے ڈیٹا میں پیگاسس ٹریول بکنگ کمپنی سے لے کر ڈین بس کمپنی اور یہاں تک کہ صیہونی بچوں کے میوزیم تک وسیع پیمانے پر احاطہ کیا گیا ہے،یادرہے کہ یہ گروپ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل صہیونی حکومت میں شربیٹ کار انشورنس کمپنی اور KLS مالیاتی کمپنی پر حملے کا ذمہ دار ہے، نے بطور تاوان بٹ کوائن کا مطالبہ کیا اور سائبر سرور کے ادائیگی سے انکار کرنے پر سرورز بند کر دیے۔
واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبکہ حال ہی میں صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج وسیع پیمانے پر سائبر حملے کی خبر دی تھیجس کے نتیجہ میں صیہونی فوج کی بہت ساری خفیہ معلومات سامنے آئیں۔
مشہور خبریں۔
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے
?️ 25 دسمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
دسمبر
’جان بوجھ کر سپریم کورٹ کی حکم عدولی نہیں کی، توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب
?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
نومبر
ڈالر کی اڑان رک نہ سکی
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری
جولائی
انصار اللہ ڈرون اور میزائل سے لیس
?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین
ستمبر
مسجد الاقصی خطرناک مرحلے میں
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ
اگست
کیا امریکی حکومت طلباء کے احتجاج کو روک پائے گی؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: این بی سی نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کئی مہینوں سے
مئی
الجولانی حکومت کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شامی کرد فورسز سے مدد طلب
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض الجولانی حکومت نے اپنے تیل کی ضروریات
فروری
کیا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے فیصلے پر سب ارکان راضی ہیں؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا
جولائی