?️
سچ خبریں:ایک طرف صیہونی سرحدی افوج میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ صیہونی تجزیہ کار آپریشن سیف القدس کے دہرائے جانے کے امکان کی بات کررہے ہیں۔
صیہونی سرکاری ٹی وی چینل نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے سرحدی محافظوں کے کمانڈر امیر کوہن نے پورے (مقبوضہ فلسطین) میں یونٹ کے احتیاطی دستوں کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے،عبرانی زبان کے میڈیا کے مطابق یروشلم اور اس کے اطراف میں الرٹ جاری کیا گیا ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ وہاں صیہونی اور فلسطینی افواج کے درمیان جھڑپیں بڑھ جائیں گی۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کےایک اور سرکاری ٹیلی ویژن چینل (کان) نے بھی اس سلسلہ میں اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی سکیورٹی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ ہمیں قدس آپریشن کا اعادہ دیکھنے کوملے گا، عبرانی زبان کے چینل کے مطابق قدس کے پرانے حصے میں ہونے والی کاروائی نے پولیس اور سرحدی محافظوں کو مکمل چوکس کر دیا ہےکیونکہ خدشہ ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد دیگر فلسطینی بھی اس کی پیروی کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی سکیورٹی حکام نے اتوار کی شام چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قدس اور یافا میں یکے بعد دیگرے آپریشنز کے باوجود دونوں کے درمیان کسی تنظیمی تعلق کا تصور نہیں کیا جا سکتا خاص طور پر چونکہ قدس آپریشن کا مرتکب حماس تحریک کا رکن تھا۔
ادھراسرائیلی پولیس کے ایک اعلی عہدہ دار نے بھی کان چینل کو بتایاکہ ہم اس حقیقت سے پوری طرح واقف ہیں کہ سکیورٹی کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے اور ہم انفرادی حملوں کی ایک نئی لہر دیکھ سکتے ہیں۔
یادرہے کہ ایک اور مسئلہ جس نے صیہونی حکومت کی سکیورٹی سروسز کو گھیر رکھا ہے وہ یہ ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند نے نسبتاً جدید ہتھیار کیسے حاصل کیا۔


مشہور خبریں۔
سلمان خان کی ’سکندر‘ ریلیز
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن
مارچ
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
?️ 29 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
مارچ
دہشتگردی کی جڑ کہاں ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عالمی افراتفری کے پھیلاؤ میں امریکہ کی وحشیانہ دہشت گردی
جون
برطانیہ نے یمن کےصوبے شبوا میں فوجیوں کو کیوں زیادہ کیا ؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور انگلستان صنعا کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ
اگست
ویانا مذاکرات ختم
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان
اگست
بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ وزیر داخلہ
?️ 17 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی
اگست
لبنان پر حملے کے باوجود نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں
اکتوبر
تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے
اپریل