🗓️
سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے ایک تقریر میں کہاکہ صیہونی حکومت آج اپنی کمزور ترین پوزیشن میں ہے۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم عرب ممالک سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت کی خطے میں دراندازی کی کوششیں خطے کی اقوام کے ادراک اور شعور کو کبھی تبدیل نہیں کر سکیں گی، اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی لہر ختم ہو رہی ہے اور یہ غاصب حکومت کبھی بھی خطے میں دراندازی نہیں کر سکے گی۔
ہنیہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین آج بھی خطے کی اقوام کے ذہنوں اور ضمیروں میں موجود ہے اور وہ اس مسئلے کے مستقبل پر پراعتماد ہیں،انہوں نے کہا کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے مسئلہ فلسطین اور یروشلم کو کسی بھی طرح فائدہ نہیں پہنچے گا۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کمزور ہے اور اس وقت اپنی کمزور ترین پوزیشن میں ہے، ہنیہ نے الجزائر کے موقف کی بھی تعریف کی جو بہت سے دوسرے ممالک کے ساتھ صیہونی حکومت کے کسی بھی طرح کے جواز اور افریقی یونین میں اس کی رکنیت کی مخالفت کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
’این آئی اے بی‘ ملک میں فصلوں پر موسمیاتی اثرات سے نمٹنے میں پیش پیش
🗓️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیوکلیئر سائنس نے پاکستان کو مونگ کی دال
فروری
عمان میں حسینی عزاداروں پر داعش کا حملہ
🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان میں حسینیہ پر دہشت گردانہ
جولائی
بلوچستان اسمبلی نے حکومت کے فیصلے کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی
🗓️ 2 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے
مئی
ریاض کی خلاف ورزی کے باعث یمن میں انسانی جنگ بندی تقریباً طے پا گئی ہے: صنعا
🗓️ 11 مئی 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے ڈپٹی چیئرمین
مئی
صیہونیوں کے نئے جاسوس پروگرام کا انکشاف
🗓️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:کینیڈا کے ذرائع نے صیہونیوں کے نئے جاسوسی پروگرام کا انکشاف
اپریل
صنعا نے مصری اور سعودی بیان کا مذاق اڑایا
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے
جون
کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟
🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن نے کہا کہ
جنوری
صیہونی بستیوں پر 180 راکٹ فائر
🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے غزہ کی صہیونی بستیوں میں خطرے کی
اگست