🗓️
سچ خبریں:لبنان میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے نے زور دیا کہ مزاحمت قیدیوں کی حمایت میں قابضین سے لڑنے کے لیے تیار ہے۔
المنار ٹی وی چینل کی ویب سائٹ نے فلسطین الیوم اخبار کے حوالے سے بتایا کہ لبنان میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے احسان عطایا نے کہاکہ صہیونی حکومت کی جیلوں کے اندر فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال صہیونی بربریت کے خلاف ایک نیا انتفاضہ شروع کیے جانےکے ذریعے فلسطینی عوام اور مزاحمت کو متحرک کرنے کی کوشش ہے تاکہ صیہونی جیلوں میں قید مجاہدین او رعام لوگوں کو آزاد کیا جائے اور انھیں قید سے چھٹکارا دلایاجا سکے۔
انہوں نے زور دیاکہ مزاحمتی تحریک قیدیوں کی حمایت میں قابضین کے ساتھ نئی جنگ میں داخل ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے ، جس طرح یہ مسجد اقصیٰ کے دفاع میں سیف القدس کی جنگ میں داخل ہوئی۔
لبنان میں جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے نے مسلسل ساتویں دن اس تحریک کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال کے بارے میں کہاکہ قابضین کی جیلوں میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ ایک حقیقی جنگ ہے جس کی قیادت جہاد اسلامی کے قیدیوں نے کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس تحریک کے میز پر تمام آپشن موجود ہیں،انھوں نے جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے بیان کا ذکر کرتے ہوئےزور دیاکہ النخالہ کی دھمکی اور انتباہ تنازعات کے قواعد کے ایک نئے اصول کا خاکہ پیش کرتا ہے اور طاقت کا توازن قائم کرتا ہے جو آج جہاد اسلامی اور مزاحمتی گروہوں کی طرف سے قیدیوں کی حمایت کے عنوان سے تیار ہو رہا ہے۔
عطایا نے یہ بھی کہا کہ قابض حکومت مزاحمت کے ساتھ ایک نئی جنگ میں داخل نہ ہونے کی کوشش کر رہی ہے ، کیونکہ یہ حکومت ابھی تک سیف القدس کی جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ساتھ ساتھ صیہونیوں کو اس کے بعد ہونے والے نقصانات سے سر نہیں اٹھا سکی ہے۔
مشہور خبریں۔
کینسر کے علاج سے متعلق اہم تحقیق
🗓️ 3 مئی 2021ورجینیا(سچ خبریں) محققین کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر کا سبب بننے
مئی
صیہونی حکام ایک دوسرے کے ساتھ کھڑنے ہونے کو بھی تیار نہیں، وجہ؟
🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سربراہان کے درمیان اختلافات کے بعد اس
دسمبر
شفقت محمود نے بورڈ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا
🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے
مئی
غزہ کی پٹی میں ملبے تلے دبے درجنوں شہید افراد
🗓️ 10 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات پر بمباری اور طبی
فروری
نیا ایٹمی معاہدہ میز پر ہے:وائٹ ہاؤس
🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ "نیا ایٹمی معاہدہ میز پر
جولائی
اسٹولٹن برگ نے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کی اہم شرط کا انکشاف کیا
🗓️ 19 فروری 2023اگرچہ کیف خود کو شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کا
فروری
کورکمانڈرز کانفرنس: ’پڑوسی ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں، پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ‘
🗓️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان
جولائی
طاہر اشرافی کا 21مئی کو یوم یکجہتیٔ فلسطین منانے کا اعلان
🗓️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے 21مئی کو
مئی