صیہونی جاسوس سافٹ وئر کے ذریعے الجزیرہ چینل کے 34 نامہ نگاروں کے سیل فونز ہیک

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:الجزیرہ چینل کے 34 صحافیوں اور پروڈیوسرز کو صیہونی جاسوس سافٹ وئر کے ذریعہ ہیک کیا گیاہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی اخبار نے الجزیرہ کے 30 سے زائد صحافیوں کے سیل فون ہیک ہونے کی خبر دی، ہاریٹز اخبار کے مطابق صرف 2020 میں پیگاسس اسپائی ویئر الجزیرہ کے 34 ایگزیکٹوز، رپورٹرز اور پروڈیوسرز کے سیل فون ہیک کرنے میں کامیاب رہا۔

رپورٹ کےمطابق اس دعوے کے باوجود کہ الجزیرہ کے صرف 34 ملازمین کے سیل فون کی معلومات ہیک کی گئی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ صیہونی جاسوس سافٹ کی زد میں آنےوالے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،یادرہے کہ اس سے قبل بھی پیگاسس سافٹ ویئر کی تخریب کاری سے متعلق متعدد خبریں میڈیا میں میں آچکی ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق، اسرائیلی پولیس نے طویل عرصے سے جاسوس سافٹ وئر کو مختلف افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا ہے، جن میں اسرائیل مخالف احتجاجی گروپوں کے رہنما بھی شامل ہیں جہاں اوقات عدالتی حکم کے بغیر بھی صیہونی ایسا کرتے نظر آئے ہیں۔

قابل ذکر ہے متعدد عرب ممالک کے حکام بھی اپنے شہریوں اور حکومت مخالف افراد کی جاسوسی کے لیے صیہونی جاسوس سافٹ وئر کی خدمات حاصل کر رہے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے حکام کا نام سر فہرست ہے اور اس سلسلہ میں میڈیا میں بھی متعدد خبریں آچکی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

تحریک عدم اعتماد سب سے بڑی غلطی تھی:ڈاکٹر سلمان شاہ

🗓️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی

🗓️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے شوکاز نوٹس کا

لاگت میں کمی کے باوجود ریلوے ’ایم ایل ون‘ منصوبہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط

🗓️ 14 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی سے پشاور تک 1726کلومیٹر پر محیط مین

سستی گیس سے بجلی بنا کر مہنگی بیچنےوالوں سے گیس واپس لے لی گئی ہے، مصدق ملک

🗓️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے

چین کی داؤس کانفرانس میں سعودی وفد

🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں:چین مشرق وسطیٰ کے ساتھ تعاون کو گہرا کر رہا ہے

نریندر مودی کی انتہاپسندی کی انتہا، آکسیجن کی کمی کے باوجود پاکستان سے آکسیجن لانے کی درخواست مسترد کردی

🗓️ 10 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں کورونا وائرس کی شدید لہر

عراق کی سلامتی خطے کی سلامتی کا بنیادی ستون ہے:شاہ اردن

🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پیر کے روز اردن

ٹک ٹاک کی مجوزہ بندش پر امریکی سپریم کورٹ سماعت کرے گا

🗓️ 20 دسمبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر امریکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے