?️
سچ خبریں:ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک مضبوط اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا اس طرح صیہونیوں کے مقابلہ میں مزاحمتی محاذ کی فتح یقینی ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل محمد باقری نے ایک پیغام میں غاصب صہیونی ریاست کے حالیہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مسئلے کے حل میں ایک طاقتور اسٹرٹیجک اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قابض صہیونی ریاست، استقامتی محاذ کے غیض و غضب کی آگ میں جل جائے گی،میجرجنرل محمد باقری نے مسجد الاقصی اور فلسطینی سرزمین کے دیگر علاقوں پرغاصب صہیونی حکومت کے حملوں میں نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مسئلے کے حل میں ایک طاقتور اسٹریٹجک اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
جنرل باقری نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بچوں کی قاتل ناجائز صہیونی ریاست کے مظالم کے نتیجے میں مظلوم، نہتے اور روزہ دار شہریوں کی شہادت کی وجہ سے پوری دنیا بالخصوص امت مسلمہ کے درمیان غم کی لہردوڑ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے سفاکانہ اقدامات سے فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد مزید بڑھ جائے گا اور وہ حتمی فتح کیلئے اپنی استقامت پر مزید بھروسہ کریں گے،جنرل باقری نے کہا کہ اس وقت، مسلم ممالک اور فلسطین کے مظلوم عوام، غاصب اور بچوں کی قاتل ریاست کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں کچھ عرب ریاستوں کے بدنیتی اورغداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین پر قبضہ اور مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کے 73 سال گزرنے کے بعد القدس انتفاضہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ جذباتی، پرجوش اور طاقتور ہوتا جارہا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف مزاحمتی فرنٹ کے مسلسل میزائل حملوں کی وجہ سے اب طاقت کا توازن فلسطین کے حق میں بدل گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین اور
اگست
ممتاز روسی سائنسدان نے انسانوں سے متعلق ایسا دعویٰ کردیا کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا
?️ 28 جنوری 2024ماسکو: (سچ خبریں) انسانوں کے 900سال تک زندہ رہنے کا دعویٰ کرنے
جنوری
ہمیں افغانستان نہیں چھوڑنا چاہیے تھا: ریٹائرڈ امریکی فوجی
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک قومی سروے کے نتائج بتاتے ہیں
مارچ
حکومت کا 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
جنوری
بھیڑوں کے لباس میں بھیڑیے
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی انخلا کے اختتام میں صرف چار دن باقی
دسمبر
صیہونی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کی نیتن یاہو پر شدید تنقید
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے اسرائیلی
نومبر
امریکہ نے ذرا سی بھی غلطی کی تو کیا ہوگا؟ عراقی مزاحمتی تحریک کا انتباہ
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رہنما نے خبردار
نومبر
عالمی برادری سعودیوں کو مزید جرائم کرنے کی ترغیب دلارہی ہے: انصار اللہ
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نےجارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں
دسمبر