🗓️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے کے درمیان چین اور یورپی یونین کے سینئر سفارت کاروں نے ایک آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل پر زور دیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مغربی ایشیا کا مرکزی مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الجزائر کی طرف سے فلسطینی قوم کی مکمل حمایت
انہوں نے کہا کہاصل مسئلہ یہ ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام کافی عرصے سے التوا کا شکار ہے۔
جوزف بریل نے بھی اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دو ریاستی حل ہی اس مسئلے کو حل کرنے کا واحد پائیدار راستہ ہے ، مزید کہا کہ عالمی برادری کو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مزید محنت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی دنیا کے مختلف شہروں میں لوگوں نے مذمت کی ہے۔ گزشتہ روز استنبول شہر میں کاروں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہزاروں لوگوں نے فلسطین چلو کے نعرے کے ساتھ صیہونی حکومت کے نئے جرائم کی مذمت کی۔
صہیونی فوج کے ترجمان نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ہم غزہ کے تمام علاقوں میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے پر اپنے حملے جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ہماری فضائیہ نے تقریباً 4000 ٹن وزنی 6000 بموں سے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے،اب تک ہم حماس کے کمانڈ، کنٹرول اور انفراسٹرکچر مراکز سمیت 3600 سے زیادہ اہداف پر حملے کر چکے ہیں۔
در ایں اثنا فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہفتہ کی صبح سے جمعہ کی شام تک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1900 ہو گئی ہے جن میں 614 بچے اور 370 خواتین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی عرب کا نیا قدم
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کی صبح، ایک درست اور مربوط کاروائی میں، فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غزہ کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے اور غزہ کی پٹی کے اطراف میں موجود مقبوضہ بستیوں میں داخل ہو کر آدھے گھنٹے سے بھی کم عرصے میں مقبوضہ علاقوں کی جانب 5000 سے زائد راکٹ اور میزائل داغے جس کے بعد صہیونیوں کے سادہ کپڑوں میں فرار، سرحدی فوجیوں کا قتل، کاروں کی لوٹ مار یہاں تک کہ سرحدی چوکیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کے مجاہدین کے ہاتھ لگنے کی تصویریں صہیونیوں کی حیرت کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی سفارت خانے کا عملہ سوڈان میں روپوش ہوا
🗓️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں تنازعات اور تشدد کے ساتھ ہی خرطوم میں امریکی
اپریل
عسکری قیادت کی وزیراعظم کو قومی، علاقائی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ
🗓️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اور
مئی
سابق صدر آزاد کشمیر کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کردیا گیا
🗓️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کو امریکہ
نومبر
امریکہ میں شہید نصراللہ کی ٹی شرٹس کی فروخت پر عبرانی میڈیا چراغپا
🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق شہید یحییٰ
دسمبر
لبنان کو امریکہ توانائی کی فراہمی؛ بحران کا حل یا اس ملک کو وابستہ کرنے کا منصوبہ
🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے لبنان میں توانائی کے مسائل کو حل
اکتوبر
نوازشریف کو سزا دلوانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی ، جاوید لطیف
🗓️ 22 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر
جنوری
فلوریڈا کی عمارت کے ملبے سے 64 لاشیں دریافت / 76 افراد تاحال لاپتہ
🗓️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:فلوریڈا میں ایک عمارت کے گرنے کے دو ہفتوں سے بھی
جولائی
عراقی مزاحمت کا صیہونی حکومت کو منھ توڑ جواب
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سکریٹری جنرل ابوالاء الولایی نے
جنوری