صیہونی بائیکاٹ تحریک کی اہم کاروائی

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:جرمنی میں صیہونی بائیکاٹ تحریک نے اس تحریک پر پابندی کے حوالے سے جرمن پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کردہ قرارداد کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔

فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی بائیکاٹ تحریک(BDS) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2019 میں اس تحریک کی سرگرمیوں پر پابندی پر مبنی جرمن پارلیمان کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

صیہونی بائیکاٹ تحریک نے اعلان کیا کہ وہ جرمن پارلیمنٹ کی غیر پابند قرارداد پر اپنا اعتراض جرمنی کی سپریم آئینی عدالت اور اسٹراسبرگ میں انسانی حقوق کی یورپی عدالت کے سامنے اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی ماہرین تعلیم صیہونی بائیکاٹ کےحامی

یاد رہے کہ اس سے قبل جرمنی کی انتظامی عدالت نے اس مسئلے کے آئین سے تعلق کے بہانے صیہونی بائیکاٹ تحریک کی اپیل کو مسترد کر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ اس مسئلے کو سنبھالنا اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

اس تحریک کے وکیل احمد عابد نے جرمنی کی انتظامی عدالت پر صیہونی بائیکاٹ تحریک کی سرگرمیوں پر پابندی کے معاملے سے گریز کا الزام لگایا۔

اس تحریک کے عہدیداروں نے جرمنی کی سپریم آئینی عدالت اور انسانی حقوق کی یورپی عدالت کی طرف سے ہتک عزت کے بہاؤ کو روکنے کے لیے ایک ناقابل تردید فیصلہ دینے کی امید کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمان کے مفتی اعظم نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ پر زور دیا

ان عہدیداروں نے کہا کہ ہم یہاں بھی ایسے ہی کامیاب ہوں گے جیسے 2020 میں یہ تحریک فرانس میں کامیاب ہوئی کیونکہ اس وقت یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے کہا کہ فرانس کی حکومت کی طرف سے صیہونی بائیکاٹ تحریک کے کارکنوں کی مذمت میں خاطر خواہ وجوہات کا فقدان ہے اور ان کارکنوں کی آزادی بیان کی خلاف ورزی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسد عمر کا برطانوی حکومت سے اہم سوال

🗓️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے

صیہونی حکومت عالم اسلام اور عرب دنیا کی سب سے بڑی دشمن :ایرانی عہدہ دار

🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری نے سعودی عرب کے ساتھ

جنوبی کوریا میں بحرانی صورتحال؛ یون کی طاقت کی ہوس کے داخلی اور بین الاقوامی نتائج کیا ہوں گے؟

🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:سیول میں عوامی عدم اطمینان اور حکومت یون کے بارے میں

جنوبی شام کے باشندے اسرائیلی حکومت کے خلاف

🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے صوبے کے عوام کی توجہ حاصل کرنے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی

🗓️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےساتھ اسٹاف

شام کے شہر حمص پر صیہونی فضائی حملہ؛ 2 شہید ، 7 زخمی

🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ

اتحادی حکومت کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے دعوے

🗓️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کے

مقبوضہ کشمیر میں ’غیر قانونی‘ اقدامات واپس لیے جانے تک بھارت سے مذاکرات ناممکن ہیں،

🗓️ 17 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم آفس نے شہباز شریف کے بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے