غزہ کی پٹی کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی غیر معمولی ہے جس کے نتیجہ میں اب تک 40 ہزار رہائشی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی اور توپ خانے کے حملوں سے ہونے والی تباہی غیر معمولی ہے جس کے نتیجہ میں اب تک اس علاقے کے 40 ہزار رہائشی یونٹس یعنی تقریباً 50 فیصد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حکام اسرائیل کے حملوں کا حصہ
اس دفتر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے اب تک غزہ کے عوام پر 32 ہزار ٹن سے زیادہ دھماکہ خیز مواد اور 13 ہزار بم گرائے ہیں جبکہ غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ بھی ایک ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں انسانی قتل عام انسانیت کے لئے چیلنج
غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے تازہ ترین فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے،ان جرائم کے جواب میں مزاحمتی مجاہدین نے صیہونی حکومت کی مقبوضہ بستیوں اور فوجی بیرکوں پر راکٹ داغے۔