🗓️
سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے اتوار کی شام مغربی کنارے کے نابلس میں فلسطینیوں پر حملہ کر کے ان کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اتوار کی شام اطلاع دی کہ صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے جنوبی نابلس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرکے انہیں تباہ کردیا،دریں اثنا اتوار کی صبح ایک فلسطینی نے قدس کے پرانے حصے میں مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں میں سے ایک کے قریب صہیونی عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی، اس واقعے میں ایک صہیونی ہلاک اور تین فوجیوں سمیت چارافراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ آپریشن کے 42 سالہ شخش کو صیہونی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا، قابل ذکر ہے کہ اس آپریشن میں دو فلسطینیوں نے حصہ لیا جن میں سے ایک شناختی آپریشن کا ذمہ دارتھا اور دوسرا ایگزیکٹو رکن تھا۔
واضح رہے کہ آپریشن کے بعد صہیونیوں نے فوری طور پر مسجد اقصیٰ اور قدس کے پرانے حصے کے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا، دریں اثناء اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ حیفا کے رہائشی صہیونی پر ایک نامعلوم شخص نے چاقو سے وار کیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس فورس رپورٹ ملنے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر گئی اور اس سلسلے میں براہ راست اپنی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ارسا صوبوں میں نفرت پیدا کر رہا ہے،مراد علی شاہ
🗓️ 17 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی
مئی
یوکرین کے وزیر خارجہ کا اہم دورے پر پاکستان آنے کا امکان
🗓️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا ہنگامی دورے پر جمعرات
جولائی
فرانس الجزائر کا پرانا دشمن
🗓️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے افتتاحی موقع پر کہا کہ ہم اپنے
نومبر
امریکی سفیر عراقی استقامتی رہنماؤں کو قتل کرنے کے درپے: صابرین نیوز
🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے باخبر عراقی ذرائع کے حوالے
جون
افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے: فرخ حبیب
🗓️ 29 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جنگ
جولائی
افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث ملزمان جلد گرفتار کر لئے جائیں گے: شیخ رشید
🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی
کیا عمران خان 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے پر راضی ہو گئے؟
🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
اگست
عوام نے سنی اتحاد کونسل نہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، جسٹس جمال مندوخیل
🗓️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے قرار دیا
جون