?️
سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر چھاپے مارے اور 11 افراد کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کر لیا۔
العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مختلف مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جن میں جنین، الخلیل اور نابلس کے شہروں کو وحشیانہ صیہونی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی ملیشیا کے اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس دوران صیہونیوں نے 11 فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لے لیا۔
یادرہے کہ حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے، فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیاکہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اس خطرناک حد تک جرائم کا تقاضا ہے کہ ہم اس پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کریں، یہ فطری بات ہے کہ ان جرائم کا تسلسل حالات کو مزید کشیدہ بنا دے گا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نہیں تو دوسرے صیہونی انتہاپسند؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز نے 12 سال بعد نیتن یاہو کو سیاست
جون
میڈیا کی آزادی کے کھوکھلے امریکی دعوے؛ ایک اور ثبوت
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع کے نئے احکامات کے بعد صحافی بغیر
مئی
برطانوی محققین نے غزہ کے جرائم کے بارے میں صہیونیوں پر سوال اٹھائے ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگلستان میں فرانزک ریسرچ گروپ آرکیٹیکٹ چیکر اور ارشات گروپ کے
اکتوبر
محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، پاک چین تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے
جون
داعش کے نائب سرغنہ کی ہلاکت؛عراقی وزیر اعظم کا اعلان
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا
مارچ
کیا امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے؟ وائٹ ہاؤس کا دعوی
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ
اپریل
اسرائیل کا بڑا جوا
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کا حالیہ حملہ، جو منگل
مارچ
شام کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہماری آرزو ہے: اردگان
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے قاہرہ میں D8 تنظیم
دسمبر