سچ خبریں:مصر کے اوقاف کے وزیر نے عوریف بستی کی مسجد پر صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ کے حملے اور قرآن پاک کے نسخے کو پھاڑنے کی مذمت کی ہے۔
صہیونیوں کے اس گھناؤنے فعل کی مذمت کرتے ہوئے مصر کے وزیر اوقاف نے کہا کہ آباد کاروں کی قرآن کی بے حرمتی دہشت گردی، انتہا پسندی اور نسل پرستی کا اظہار ہے۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کر کے نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عوریف میں آباد کاروں کی طرف سے مساجد کی بے حرمتی اور قرآن مجید کے نسخوں کو پھاڑنے اور جلانے کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی حمایت سے آباد کاروں کے اس وحشیانہ رویے سے تمام لوگوں اور ہماری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
صہیونیوں نے فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں پر اپنے حملے کے تسلسل میں مساجد اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی۔ ان حملوں میں سے ایک میں ایک صہیونی نابلس کے جنوب میں واقع مسجد عوریف میں داخل ہوا اور قرآن کی ایک جلد کو پھاڑ دیا۔
ترکی نے بھی ایک بیان جاری کرکے صہیونی آبادکاروں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔