🗓️
سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ نابلس میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ کمانڈر ابراہیم النابلسی، جو ایک عرصے سے مطلوب تھا، اس شہر پر صیہونی حکومت کے حملے میں مارا گیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم النابلسی الاقصیٰ بٹالینز کے کمانڈر تھے صیہونی حکومت حالیہ مہینوں میں انہیں گرفتار کرنے یا شہید کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی تھی، فلسطینی ذرائع نے نابلس کی جھڑپوں میں الاقصی بٹالینز کے کمانڈر ابراہیم النابلسی کے زخمی ہونے اور انہیں اسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاع دی۔
تاہم فلسطینی وزارت صحت نے بعد میں ایک خبر میں اس فلسطینی کمانڈر کی شہادت کا اعلان کیا ، وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق نابلس پر صیہونی حملوں میں اب تک 3 فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی افواج نے نابلس شہر پر حملہ کیا اور اس فلسطینی کمانڈر کے گھر کو گھیرے میں لے لیا، درایں اثنا جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شاخ القدس بٹالین (سرایا القدس) نے بھی ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس بٹالین کی افواج نے نابلس کی حطین اسٹریٹ پر صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کی اور انہیں شدید نشانہ بنایا۔
فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے پرانے علاقے پر صہیونی فوج کے حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے بعد مزاحمت کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں پر گولیاں برسا کر ردعمل ظاہر کیا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے اپنا آسمان صیہونی حکومت کے طیاروں کے لیے کھولا
🗓️ 15 جولائی 2022خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے آسمان
جولائی
افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے
🗓️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی
ستمبر
شام کے سلسلہ میں اردن کی پالیسی بدلنے کی وجوہات
🗓️ 23 اگست 2021سچ خبریں:ایک عرب تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ حقیقت پسندی کی
اگست
ڈیپ سیک: مصنوعی ذہانت کے میدان میں امریکی بالادستی پر ایک دراڑ
🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: اس وقت جب ہر طرف چینی اے آئی اسسٹنٹ ’ڈیپ
فروری
غزہ پر صہیونی حملے ان کے خوف کی علامت ہیں:حماس
🗓️ 24 اگست 2021سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے آج صبح
اگست
عمران خان آنے والی نسلوں کے لئے کام کر رہے ہیں: شہباز گل
🗓️ 18 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا
جون
ہم نے یوکرین کو بہت سارے ہتھیار بھیجے ہیں:جرمنی
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے بالٹک ریاستوں کے دورے کے دوران کہا
اپریل
صیہونیوں کا ایک نئا گروہ فلسطینیوں کے ہاتھوں گرفتار
🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:اس تناظر میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی
اکتوبر