?️
سچ خبریں: برازیل اور صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی تنازع تیسرے روز بھی جاری ہے اور اب برازیل کے وزیر خارجہ نے صیہونی وزیر خارجہ کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
ویون نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے وزیر خارجہ Mauro Vieira نے اسرائیل کے وزیر خارجہ Yisrael Katz کے بیان کہ برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا کا بیان یہود دشمنی پر سنگین حملہ ہے،پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ Yisrael Katz کی باتیں بنیادی طور پر ناقابل قبول اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برازیلی صدر کے صیہونی مخالف بیان پر نیتن یاہو کا ردعمل
برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے غزہ میں صیہونی جنگ کا یہودیوں کے ساتھ ہٹلر کے سلوک سے موازنہ کیا، جس کے بعد اسرائیل نے جواب میں کہا کہ لولا کا اسرائیل میں اس وقت تک خیرمقدم نہیں کیا جائے گا جب تک وہ اپنی رائے واپس نہیں لیتے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ڈا سلوا نے سرخ لکیر عبور کر لی اور اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے ڈا سلوا کے ساتھیوں پر یہود مخالف ایک سنگین حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔
Vieira نے یہ بھی کہا کہ کسی ملک کے صدر کو اس طرح خطاب کرنا غیر معمولی اور قابل نفرت ہے اور برازیل یقینی طور پر اپنے ملک کے صدر کے بیانات کو واپس لینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
مزید پڑھیں: آج کا ہٹلر کون ہے؟ برازیل کے صدر کا بیان
یاد رہے کہ ریو ڈی جنیرو G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن برازیل پہنچ چکے ہیں، جی 20 اجلاس کے آغاز سے قبل ان کی برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا سے ملاقات متوقع ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، بھارت میں شدید کھلبلی مچ گئی
?️ 16 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کو لے
اپریل
کیا عراق اور شام کو ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کا حق نہیں ہے؟
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:فٹ بال ورلڈ فیڈریشن نے عراق اور شام کو ورلڈ کپ
جولائی
وزیر اعظم نے گوہر تابش کا استعفی قبول کر لیا
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم
ستمبر
افریقی ملک الجیریا کے صدر نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا
?️ 4 جون 2021الجیریا (سچ خبریں) الجیریا کے صدر عبدالماجد تیبون نے اسرائیل کو ایک
جون
سپریم کورٹ: شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف
مئی
میں استعفیٰ نہیں دوں گا: میکرون
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قوم سے اپنے خطاب میں اعلان
دسمبر
سعودی عرب کی سلامتی کونسل سے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی درخواست
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے نمائندے عبداللہ المعلمی نے یمن
جنوری
الیکشن کمیشن کے حکم پر بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سفارش پر عمل کرتے
ستمبر