سچ خبریں:صیہونیوں کی میزبانی سے انکار کی وجہ سے انڈونیشیا انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صیہونی مخالف طرز عمل نے اس ملک کو انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کر دیا،بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن فیفا نے بدھ کو اعلان کیا کہ انڈونیشیا کو اس سال انڈر 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کر دیا گیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا کی جانب سے 20 مئی سے 11 جون تک منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی میزبانی سے انڈونیشیا کو محروم کرنے کا فیصلہ اس ملک کی فٹبال فیڈریشن کے اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں اس نے مذکورہ ٹورنامنٹ کے لیے ڈرا منسوخ کر دیا کیونکہ ہندوبالی جزیرے کے گورنر صیہونی ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہیں۔
فیفا کے بیان کے مطابق اس ادارے نے انڈونیشیا کو 2023 انڈر 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقابلے کے نئے میزبان کا جلد سے جلد اعلان کر دیا جائے گا، تاہم ان مقابلوں کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے اور صیہونی مخالف موقف اپنایا ہے یہی وجہ سے اس نے 2023 انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی ملتے وقت ہی کہہ دیا تھا کہ صیہونی ٹیم کو اس مقابلہ شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی جس کی سزا اسے اب ملی ہے کہ فیفا نے صیہونی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اسے اس ورلڈکپ کی میزبانی سے ہی محروم کر دیا ہے۔