?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت نہ صرف سعودی حکومت کے ساتھ جاسوس سافٹ ویئر کے شعبے میں سرگرم کمپنیوں کو تعاون کا لائسنس دیتی ہے بلکہ انہیں ایسا کرنے کی ترغیب بھی دلاتی ہے۔
صیہونی اخباریدیوت اہرونٹ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے سعودی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے جاسوسی سافٹ وئر بنانے کے میدان میں کام کرنے والی متعدد کمپنیوں کو لائسنس جاری کیےہیں،اخبار کے مطابق این ایس او اور تین دیگر کمپنیوں کو اسرائیلی حکومت نے باضابطہ طور پر کئی سالوں تک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرنے کا لائسنس دیا ہے ، اور قابض حکومت بھی جاسوس کمپنیوں کو سعودیوں کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔
ان کمپنیوں کی اصل سرگرمی ایسے سافٹ ویئر بنانا ہے جو موبائل فون کو ہیک کرسکیں اور اس کے مشمولات تک رسائی حاصل کرسکیں سعودی حکام اس ٹیکنالوجی کو اپوزیشن اور صحافیوں کی جاسوسی کے لئے استعمال کرتے ہیں،اہرونٹ نے لکھا ہے کہ جمال خاشقجی کے متنازعہ قتل اور سعودی حکومت کے ساتھ تعاون بند کرنے کے لئے متعدداداروں اور ممالک کی درخواست کےباوجود بھی یہ تعاون جاری رہا۔
صیہونی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کے کچھ سفارتی عہدیداروں جن میں امریکہ کے سابق سفیر ڈین شابیرو بھی شامل ہیں ، نے ان کمپنیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے،واضح رہے کہ گذشتہ سال ٹورنٹو میں قائم ایک تعلیمی تحقیقی تنظیم نے اطلاع دی تھی کہ ریاض اور ابوظہبی نے اسرائیلی کمپنی این ایس او کے ذریعہ تیار کردہ پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے الجزیرہ کے 36 صحافیوں ، پروڈیوسروں ، اینکروں اور ایگزیکٹوز کے سیل فون ہیک کیے تھے۔
لندن میں مقیم العربیہ کے نمائندے کے سیل فون کو بھی ہیک کیا تھا،جبکہ اس سے قبل سعودیوں کے ذریعہ ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کے سیل فون کی ہیکنگ نے بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
یحییٰ السنوار عارضی جنگ بندی کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع
دسمبر
عراق کی مزاحمتی قوتوں نے ایلات کی بندرگاہ پر ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں
جون
کراچی: گلشن اقبال میں اومیکرون کی تصدیق، لاک ڈاؤن نافذ
?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد
جنوری
حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے لیے امریکہ سے کیا مانگا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے واشنگٹن سے
جون
مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس میں مقیم فلسطینیوں نے صہیونی
فروری
حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی: سینیٹر علی ظفر
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر
ستمبر
مراکش کشتی حادثہ: انسانی اسمگلرز کے گینگ کا سراغ مل گیا، اہم سہولت کار گرفتار
?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ
فروری
موت سے متعلق اداکارہ عائزہ خان کا اہم بیان
?️ 19 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا موت سے
اکتوبر