?️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس پر صیہونیوں کی مسلسل جارحیت مزاحمتی تحریک سے اپنے مطالبات منوانے کی ناکام کوشش ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان طارق سلمی نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ صیہونی حکومت کی نئی کابینہ ایک کمزور کابینہ ہے اور صیہونیوں کی سازشوں نیز غزہ و بیت المقدس پر صیہونی فوج کے حملوں کو ناکام بنانے کے لئے فلسطینی عوام کا عزم و حوصلہ بہت ہی بلند ہے اور فلسطینی عوام مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبوں کو بھی بری طرح ناکام بنادیں گے اور فلسطینی کاز کو پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنائیں گے صیہونی جنگی طیاروں نے اتوار کو غزہ پٹی میں کچھ اہداف کو ایک بار پھر اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کو شہریت دینے کا متحدہ عرب امارات کا اقدام بھی قابل مذمت ہے اور اس کا یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی خائن اور سازشی حکومت کے لئے باعث ننگ و عار ہے اور امارات کے حکام کو جان لینا چاہئے کہ جو بھی صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز کی امیدیں باندھے گا اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔
صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپید نے دسمبر دوہزار بیس میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے بعد گذشتہ ہفتے اپنے پہلے دورہ امارات میں باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے اور قونصل خانے کا افتتاح کیا میڈیا ذرائع نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گذشتہ ہفتے تقریبا پانچ ہزار صیہونیوں کو اس ملک کی شہریت دینے کی بھی خبر دی ہے ۔
درایں اثنا صیہونی حکومت کی کٹھ پتلی عدلیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کی ایک فلسطینی لڑکی کو حزب اللہ کے ساتھ رابطہ رکھنے کے الزام میں تیس مہینے قیدبامشقت کی سزا سنائی ہےالمیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی عدلیہ نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی یاسمین جابر نے دوہزار پندرہ اوردوہزاراٹھارہ کے دوران لبنان اور ترکی کے سفر کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے حزب اللہ لبنان کے اراکین سے رابطہ قائم کیا تھا اور اس رابطے کو اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
صیہونی حکومت کی عدلیہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یاسیمن جابر کو اسرائیل میں حزب اللہ کے لئے افرادی قوت اکٹھا کرنےکی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاکہ انھیں مستقبل میں حزب اللہ کے لئے استعمال کیا جائے۔
یاسمین جابر کوگذشہ برس اگست کے مہینے میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی وجاسوسی ایجنسی شاباک اور دیگر سیکورٹی اداروں نے ایک طویل عرصے تک ان سے تفتیش کی تھی ،واضح رہے کہ یہ فلسطینی لڑکی جسے صیہونی عدلیہ نے قید کی سزا سنائی ہے اس وقت بھی دامون جیل میں قید ہے۔
مشہور خبریں۔
مسک: ٹرمپ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہے
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر اور دنیا کے امیر ترین شخص نے ایک
جون
افغانستان میں عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 13 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن عام شہریوں کی خونریزی کا
جون
نائن الیون حملے کی بیسویں برسی کے موقع پر سعودی عرب کے خلاف شکایت کا سنگین مرحلہ
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:جیسے جیسے نائن الیون کے دہشت گردانہ حملے کی بیسویں برسی
جولائی
واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب صارفین پیغامات کا اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ کرسکیں گے
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے
ستمبر
بارشوں کی پیش گوئی: وزیراعلیٰ سندھ کی کے ایم سی، ٹاؤنز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
?️ 13 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں
اپریل
کورونا وائرس سے مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں مزید 63 افراد کورونا وائرس جیسی
ستمبر
فلسطین کو کون قربان کر رہا ہے؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: محمود عباس صاحب! ایران پر تنقید اور اس کے خلاف
جون
پوٹن حملہ کرے یا نہ کرے اسے قیمت چکانی ہوگی: پیلوسی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے جرمنی میں
فروری