?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح نے نابلس میں صیہونی آباد کاروں اور اسرائیلی افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے عام الرٹ اورتیار ہونے کا اعلان کیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح کے نائب رہنما محمود العالول ابوجهاد نے کہا کہ ہم اپنی پوری طاقت سے قابضین اور آبادکاروں کا مقابلہ کریں گے اور نابلس کے گاؤں برقہ میں تمام نوجوان ہر جگہ سے قابضین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، ہمارے پاس مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
درایں اثنا نابلس میں فتح تحریک کے سکریٹری محمد حمدان نے بھی کہا کہ برقہ گاؤں جبل صبیح کے ساتھ ساتھ قابضین اور آباد کاروں کے خلاف مزاحمت کے لیے آگے بڑھ رہا ہےجہاں کے مختلف علاقوں سے ہزاروں شہری آبادگاروں کے خلاف احتجاجی مارچ کے لیے برقہ پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ فتح تحریک آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، جو شہریوں اور ان کی املاک کے لیے حقیقی خطرہ ہیں،یادرہے کہ فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے شمال مغرب میں واقع دیہات برقہ اور بازاریہ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
نابلس صوبے میں فلسطینی ہلال احمر میں ہنگامی حالت کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ نابلس کے شمال مغرب میں واقع برقہ قصبے میں جھڑپوں کے دوران 247 افراد زخمی ہوئےجن میں سے دس کو گولیاں لگیں اور 48 پلاسٹک کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ آنسو گیس سے 185 افراد دم گھٹنے کا شکار ہوئے۔


مشہور خبریں۔
لاہور میں بسنت فیسٹیول سے ثقافت بحال ہوئی۔ مریم نواز
?️ 9 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور
فروری
وزیراعظم کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا
?️ 28 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فیصل آباد
جنوری
رفح میں صہیونیوں کے جرم پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کے جنوبی
مئی
متحدہ عرب امارات صیہونی دوستی؛ دیگ سے زیادہ چمچے گرم
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے غزہ کے
مئی
لانگ مارچ سے عمران خان کی روانگی نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا
?️ 30 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
اکتوبر
عالمی ادارۂ صحت کا نیا معاہدہ اور امریکہ کی مخالفت؛ صحت اور عالمی سیاست کا نیا باب
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے متعدی بیماریوں کے خلاف 35 شقوں
جون
جرمنی میں توانائی کی بچت کے لیے سخت قوانین نافذ
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:جرمن وفاقی حکومت نے یوکرین میں جنگ اور روس سے سپلائی
اگست
تل ابیب معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے: حماس
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے زور دے کر کہا ہے
اکتوبر