?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے ایک فوجی افسر کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ فلسطین کی صورت حال تباہی کے دہانے پر ہے جس سے اسرائیل کو تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے۔
صہیونی فوج کے ایک ریزرو افسر آلون بیتار نے اس حکومت کے چینل 13 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” کوئی بھی صحیح قدم اٹھانے کے لیے ہمیں موجودہ صورت حال کا اچھی طرح سے تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے اس لیے کہ 2007 کے دوسرے انتفاضہ کے بعد سے ہم نے ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔
صہیونی چینل کان کے سیاسی امور کے تجزیہ کار نے گزشتہ جمعرات کو کہا کہ فلسطینی شہروں کی کشیدہ صورتحال کے سامنے اس حکومت کے سکیورٹی اداروں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، یاد رہے کہ چند روز قبل صیہونی حکومتی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ حالیہ مہینوں میں ہم نے مغربی کنارے میں جو کچھ دیکھا ہے وہ انتفاضہ کی ایک مختلف قسم ہے جس میں فوج کے خلاف سب سے زیادہ تشدد ہوتا ہے۔
قابض حکومت کے ذرائع ابلاغ نے ایک باخبر ذریعے کا بھی حوالہ دیا جو اس حکومت کے سینئر رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں سے باخبر ہے اور امریکی محکمہ خارجہ کے مشرق وسطیٰ کے شعبے کی سربراہ باربرا لیو نے کہا کہ امریکی اس بارے میں بہت پریشان ہیں اس لیے کہ مغربی کنارے میں ہونے والے واقعات اور اس علاقے میں جنگ کا خوف ہے۔
مشہور خبریں۔
کراچی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا
?️ 11 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں)کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ
جولائی
بھارت نے چین کو ایک بار پھر اپنے لیئے خطرہ قرار دے دیا
?️ 27 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت نے چین کو ایک بار پھر اپنے
مارچ
پنجاب کی کابینہ کی تشکیل التواء کا شکار
?️ 9 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل مزید التواء کا شکار ہوگئی
مئی
غزہ میں کئی نئے السنوار ہیں ؛صیہونی میڈیا کا انتباہ
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے حماس کی بحالی اور حزب اللہ کے ساتھ
اکتوبر
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اکتوبر
آل سعود کی سعودی جیلوں کی خوفناک صورتحال پر پردہ ڈالنے کی کوشش
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:ایک سعودی سماجی کارکن نے آل سعود کی طرف سے سعودی
جنوری
میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 12 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
دسمبر
ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسلام آباد اور دیگر مقامات پر تجارتی مراکز بند
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کا قہر جاری ہے حکومت کی جانب سے
مارچ