?️
سچ خبریں:مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ واقع میں العروب کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینی شہریوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اسی سلسلے میں صیہونی ملیشیا نے مغربی کنارے میں العروب کیمپ پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق العروب کیمپ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، صیہونیوں نے لڑائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے، فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اس خطرناک حد تک جرائم کا تقاضا ہے کہ ہم اس پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کریں اورظاہر سی بات ہے کہ ان جرائم کا تسلسل حالات کو مزید کشیدہ بنا دے گا۔
مشہور خبریں۔
بھارتی اسمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
?️ 5 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے لاہور
جولائی
مکہ مکرمہ میں انسانی حقوق کا کارکن گرفتار
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب اپنے سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے
فروری
صیہونی ربی کا گریٹراسرائیل کا خواب
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی ربی ایلیزر میلامڈ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت
جولائی
صیہونی حکومت پولیس میں استعفوں کی وجہ ؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
ستمبر
خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 7 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ
جولائی
اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کا معاملہ، امریکا کے سابق صدارتی امیدوار نے سینیٹ میں اہم قرارداد پیش کردی
?️ 21 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دہشت گرد اسرائیل کو کروڑوں
مئی
اپوزیشن کی سوچ فوج کو کنٹرول کرنا ہے:فواد چوہدری
?️ 10 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد
مارچ
یوکرین میں روسی ریفرنڈم غیر قانونی ہے: بلنکن
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا
ستمبر