?️
سچ خبریں: ایک ترک ماہر نے شہریوں کے ساتھ ایران اور صیہونی حکومت کے رویے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ایک پاگل اور بے رحم حکومت ہے جبگہ تہران عقلمند اور ذمہ دار ہے۔
ترکی کی مدنیت یونیورسٹی کی بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر زینب اوکتاو نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کو بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ، کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے جبکہ صیہونی ایک پاگل اور بے رحم حکومت ہے جو اپنے آپ کو کسی بھی طرح جوابدہ نہیں سمجھتی ۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے دہشت گردوں سے وفاداری نبہانے والے شیطان صفت انسان
پروفیسر اوکتاو نے حالیہ صورتحال اور تل ابیب کے خلاف تہران کے جوابی آپریشن پر گفتگو کی، جو دمشق میں ایرانی قونصل خانے کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا تھا۔
مغربی میڈیا کی جانب سے ایران کی جوابی کارروائی کو جارحیت قرار دینے کی کوشش کے جواب میں انہوں نے تاکید کی کہ ترکی میں رائے عامہ اور انقرہ حکومت نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی نیز بین الاقوامی ضابطوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ایران کو یقینی طور پر اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
استنبول کی مدنیت یونیورسٹی کے سیاسیات کی فیکلٹی کے بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر نے اس بات کے جواب میں کہ ایران نے غزہ میں صیہونی حکومت کے قتل عام کے مقابلے میں عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، کہا کہ اس اختلاف کی وجہ بنیادی طور پر غزہ سے متعلق ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل پر ایک پاگل اور ظالم حکومت ہے لیکن تہران حکومت عقلمند اور ذمہ دار ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے جانور بھی صیہونی جارحین سے محفوظ نہیں
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ہفتے کی رات دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملے اور اس ملک کی فوج کے ایک گروپ کی شہادت کے تناظر میں صیہونی حکومت کے جرم کے جواب میں صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں اور ٹھکانوں پر درجنوں ڈرون اور میزائل داغے۔
مشہور خبریں۔
کوئٹہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
?️ 6 جولائی 2021بلوچستان( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی
جولائی
اریحا میں مارا جانے والا صہیونی امریکی تھا:امریکہ کی تصدیق
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اریحا میں
فروری
مغربی کنارے اور یروشلم میں وسیع پیمانہ پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے گذشتہ رات اور آج صبح مغربی کنارے میں
جولائی
آذربائیجان کا صیہونیوں کے تعاون سے سائبر سیکورٹی سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جولائی
جانسن کا سیاست سے مستقل ریٹائرمنٹ پر غور
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: جب کہ برطانیہ میں سیاسی بحران کے بارے میں
جولائی
امریکہ میں اسلامو فوبیا عروج پر
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں ایک بار پھر اسلام دشمنی دیکھنے کو ملی جس
دسمبر
امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک شہر میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے زبردست
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ سوشل میڈیا رُولز کا عالمی معیار کے تحت جائزہ لے گی
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل
نومبر