🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک غیر منصفانہ اقدام میں یورپی وزرائے خارجہ کو فلسطینی شہروں کا دورہ کرنے سے روک دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے یورپی وزرائے خارجہ کو فلسطینی شہروں کا دورہ کرنے سے روک دیا۔
صیہونی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے 3 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کو مغربی کنارے کے بعض فلسطینی شہروں کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور برطانیہ کے متعدد شہروں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے
اس بارے میں صیہونی نیوز سائٹ والا نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت نے حالیہ ہفتوں میں آئرلینڈ، انگلینڈ اور ناروے کے وزرائے خارجہ کو مغربی کنارے کے علاقے "C” کے بعض فلسطینی علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے اس سے پہلے بھی متعدد بار بین الاقوامی وفود کو فلسطینیوں کی صورتحال سے آگاہ ہو جانے کی وجہ سے مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں کا دورہ کرنے سے روکا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے گذشتہ ماہ کے دوران فلسطینی مجاہدین کی جانب سے قابضین کے خلاف کیے گئے آپریشنز کی تعداد کی تفصیلات فراہم کیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 1500 مزاحمتی کاروائیاں کی گئی ہیں جن میں جنین میں 162 آپریشن، نابلس میں 181، الخلیل میں 149 آپریشن، قلقیلیہ میں 127، رام اللہ میں 121 آپریشن، اور طولکرم میں 63 آپریشنز کیے گئے۔
اسی طرح مقبوضہ بیت المقدس میں 86، اریحا میں 63، طوباس میں 42، بیت لحم میں 37 اور سلفیت میں 19 کیسز سامنے آئے۔
اس رپورٹ کے مطابق 104 شوٹنگ آپریشن، 4 کولڈ ویپن آپریشن، 1 کار اووررن آپریشن، 2 ڈرون آپریشن، 48 بارودی مواد پھینکنے، 38 فوجی سازوسامان کو تباہ کرنے، 9 فوجی مراکز کو نذر آتش کرنے، 287 پتھراؤ کے 33 واقعات ہوئے۔
مزید پڑھیں: فلسطینی مجاہدین کی نئی نسل کے بارے میں صہیونی تجزیہ نگار کا انتباہ
نیز فائر کرنے کے 10 کیسز، آگ لگانے والے مواد پھیکنے کے 386 کیسز، تصادم کے 386 کیسز، آباد کاروں کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کے 104 کیسز، مظاہروں اور احتجاج کے 23 کیسز اور راکٹ فائرنگ کا ایک کیس سامنے آیا۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے کے شمال میں ایک صہیونی قصبے میں فائرنگ کی اطلاع دی۔
مشہور خبریں۔
چیف جسٹس کی ناسازی طبیعت کی بنا پر بینچ نمبر 1 کے تمام مقدمات ڈی لسٹ
🗓️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے
اپریل
ترکی کی اپوزیشن جماعت کا ہنگامی اجلاس طلب
🗓️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، ری پبلکن پیپلز
مارچ
سنوار نے ہم سب کو دھوکہ دیا: عبرانی میڈیا
🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، اسرائیلی
فروری
شادی کے اگلے لمحے احساس ہوا کہ غلط فیصلہ کرلیا، مایا خان
🗓️ 13 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان و اداکارہ مایا خان نے اعتراف
ستمبر
9 مئی واقعات کی تحقیقات، تجاویز کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
🗓️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 9 مئی واقعات
جنوری
وہ مجھے مارنا چاہتے ہیں: ایلون مسک
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں آفس آف گورنمنٹ پروڈکٹیویٹی (DOGE) کے
فروری
طالبان کی عبوری کابینہ پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے
ستمبر
صیہونی فوج کو غزہ میں داخل ہونے میں کیا رکاوٹ آرہی ہے؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں صہیونی فوج کو
نومبر