سچ خبریں:ایک عراقی ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی متعدد تجارتی ویب سائٹس کو ہیک کر کے شہید لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کی تصویر لگائی اور اس عظیم شہید کے بارے میں تنظیم کا ترانہ شائع کیا۔
الطاہرہ نامی ایک عراقی ہیکنگ گروپ نے منگل کے روز تین صہیونی کمپنیوں کی ویب سائٹس کو پہنچ سے باہر کر دیا اور ان کے پہلے صفحے پر شہید لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کی تصویر لگائی اور اس عظیم شہید کے بارے میں الحشد الشعبی کا ترانہ شائع کیا۔
عبرانی زبان کے اخبار یدیوت اہرونٹ کی ویب سائٹ نے بھی اس ہیکر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الطاہرہ گروپ نے چند ماہ قبل بھی صہیونی ایئرپورٹ آرگنائزیشن کی ویب سائٹ کو غیر فعال کر دیا تھا،اس ہیکر حملے میں الیکٹرانک پارٹس کی فروخت اور آن لائن شاپنگ کے شعبے میں سرگرم کمپنیوں کی سات ویب سائٹس پر حملہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت جہاں تک سیاسی بحران کا شکار ہے وہیں آئے دن اس پر سائبر حملے بھی ہو رہے ہیں اور اپنے آپ کو سائبر حملوں کا مقابلہ کرنے کا ماہر سمجھنے والے ناکام وزیر اعظم نفتالی بینٹ بھی ان حملوں کو روکنے میں ناکام نظر آئے، یاد رہے کہ جیسا کہ صیہونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ان پر ہونے والے سائبر حملوں کا مرکز عراق ہے۔