?️
صہیونی وزیر کا اشتعال انگیز بیان,جنگ جاری رہنی چاہیے، چاہے اسرائیلی قیدی مارے جائیں
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی انتہاپسند وزیر برائے نوآبادیات و داخلی امور، اوریت استروک نے ایک متنازع بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ہر صورت جاری رہنی چاہیے، حتیٰ کہ اگر اس دوران اسرائیلی قیدی ہلاک بھی ہو جائیں۔ ان کے اس بیان نے قیدیوں کے اہل خانہ کو شدید غصے میں مبتلا کر دیا ہے جنہوں نے اسے "نتانیاہو حکومت کے لیے شرمناک” قرار دیا۔
صہیونی ٹی وی چینل چینل 7 کے مطابق، استروک نے پیر کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ "فوج کو ان تمام علاقوں میں داخل ہونا چاہیے جہاں اب تک کارروائی نہیں ہوئی، چاہے وہاں ہمارے قیدی موجود ہوں یا نہیں۔
قیدیوں کے اہل خانہ کی تنظیم نے استروک کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ:یہ بیان واضح کرتا ہے کہ حکومت ہمارے پیاروں کی زندگیوں سے قمار کھیل رہی ہے۔ ان کی اسیری کو معمول کی بات سمجھا جا رہا ہے، جو انتہائی شرمناک ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشے یعلون نے بھی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا:قیدیوں کو ان کے حال پر چھوڑ دینا ایک اخلاقی جرم ہے۔ حکومت صرف اقتدار کے لیے فوجیوں کی جانوں کو قربان کر رہی ہے۔
یائیر لاپید، اپوزیشن لیڈر نے بھی نتانیاہو پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس خطرناک حکومت سے نجات کے لیے فوری انتخابات کرائے جائیں۔
قیدیوں کے اہل خانہ نے مسلسل مظاہروں میں یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ جنگ بند کی جائے تاکہ قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ نتانیاہو حکومت جان بوجھ کر جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے تاکہ دائیں بازو کی جماعتوں کو خوش رکھا جا سکے۔
اس ساری صورتحال میں ایک اور تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 اسرائیلی فوجی جنگی دباؤ اور ذہنی امراض کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں۔
اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق، 2025 کے آغاز سے اب تک خودکشیوں کی شرح میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود، جنگی نفسیاتی دباؤ کے شکار ریزرو فوجیوں کو دوبارہ میدان جنگ میں بھیجا جا رہا ہے، جس پر ماہرین نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت ہلالی
?️ 8 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن
جنوری
غزہ جنگ کے 400 دن بعد ریاض اجلاس میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پر غور
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:ریاض میں آج متعدد عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کا
نومبر
فلسطینی قیدی مغربی کنارے تک کیوں نہیں پہنچے؟
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:کچھ تجزیہ کاروں نے چھ فلسطینی اسیروں کی عظیم کامیابیوں کا
ستمبر
لبنان میں پھٹنے والے پیجر کہاں تیار کیے گئے تھے ؟تائیوانی کمپنی کا انکشاف
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: تائیوانی کمپنی نے لبنان میں پھٹنے والے پیجرز تیار کیے
ستمبر
منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور
?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں
دسمبر
MI6 مصنوعی ذہانت کا استعمال کیوں کرتا ہے؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:بدھ کے روز ایک تقریر میں، مور نے زور دیا کہ
جولائی
پاکستان کا میڈیا وفد ایران روانہ
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسلام آباد کے نیشنل جرنلسٹ کلب کے سربراہ انور رضا کی
جون
پیوٹن کا یوریشیا اور عالمی تعلقات میں ایران کے اہم کردار پر زور
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کے روز شنگھائی
ستمبر