سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ قابض حکومت کی فوج ممکنہ اور غیر متوقع نتائج کی وجہ سے ایران پر حملہ کرنے کے منظرناموں سے خوفزدہ ہے۔
صہیونی اخبار Haaretz نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے کمانڈروں نے ایران پر حملہ کرنے کے لیے مختلف منظرنامے پیش کیے ہیں ، تاہم وہ ان کے نتائج کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں اور ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے نتائج کا اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کو اپنے جوہری ہتھیاروں کو مضبوط بنانے، اپنے فوجی ٹارگٹ بینک کو وسعت دینےنیز فوجی مشقوں کے لیے تقریباً 2.9 بلین ڈالر کے فنڈز موصول ہوئے ہیں، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ تمام اقدامات ایران پر حملہ کرنے کے لیے کیے گئے ہیں، Haaretz کے مطابق کہ اسرائیلی فوجی حکام گرین لائٹ ملتے ہی ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں،اس طرح کے حملے کے نتائج میں غزہ کی پٹی میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف لڑائی بھی شامل ہے ۔
قابض حکومت کی فوج کے جائزوں کے مطابق ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام اور میزائل ہتھیاروں میں نمایاں بہتری لائی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں میں بھی نمایاں اضافہ کرنے میں کامیاب رہا ہے جو اسرائیل میں کہیں بھی آسانی سے مار کر سکتے ہیں۔