سچ خبریں: شباک کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ کل رات کے مظاہرے خطرناک سمت میں جا سکتے ہیں۔
اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے شاباک حکومت کی داخلی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ رات کو ہونے والے اسرائیلی شہریوں کے مظاہرے انتہائی تشویشناک تھے جو خطرناک سمت میں جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی شہریوں کا انوکھا احتجاج
شباک کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ جائز احتجاج اور پرتشدد مظاہروں اور عوامی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے مظاہروں میں فرق ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آئے اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف کنیسیٹ عمارت کے سامنے احتجاج کیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی مظاہرین کا نیتن یاہو سے مطالبہ
مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور انہوں نے قدس میں واقع نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملہ کیا، پولیس نے کم از کم 5 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔