صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت

صیہونی

🗓️

سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم کو بڑھا رہی ہے، اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر میں بھی اضافہ کرے گی۔

صہیونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کا نیا منصوبہ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی خفیہ حکمت عملی کیا ہے؟

اس منصوبے کی بنیاد پر مغربی کنارے کی زمینوں میں صیہونی بستیوں کی توسیع کے مطابق 3000 رہائشی یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔

اس سے قبل صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گوئر نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بھی بستیوں کو توسیع دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ تمام بین الاقوامی برادری فلسطینی سرزمین میں صیہونی حکومت کی بستیوں کی تعمیر کے غیر قانونی ہونے کو تسلیم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل ہمیشہ غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان جدائی کی تلاش میں کیوں رہتا ہے؟

واضح رہے کہ اس وقت مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں 500 سے زیادہ یہودی بستیاں اور سیٹلمنٹ کمپلیکس ہیں جن میں 900000 سے زیادہ صیہونی رہائش پذیر ہیں ان میں سے 350000 مشرقی بیت المقدس میں رہتے ہیں اور روزانہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

الیکشن میں جس پارٹی کو بھی موقع ملے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے، شہباز شریف

🗓️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے

صیہونی قومی سلامتی کو5اصلی چیلنج

🗓️ 16 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران

افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی

🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان نے افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی عائد کردی

صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کا انکشاف، ایڈوائزری جاری

🗓️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کی

ہیلتھ سسٹم کو پوری دنیا میں بے مثال بنانے جا رہے ہیں: وزیراعظم

🗓️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ

کیا اسرائیل ویتنام میں امریکہ کی طرح غزہ کی دلدل میں پھنس چکا ہے؟ صیہونی تجزیہ نگار کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا کہ

وزیر اعظم کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی بدانتظامی پر اظہار افسوس

🗓️ 8 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعظم نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی بدانتظامی

نیتن یاہو کی طوفان الاقصی کی تحقیقات روکنے کی کوشش

🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے