صہیونیوں کا فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال

ممنوعہ

?️

سچ خبریں:مغربی پٹی کے شمال میں صہیونی حکومت کی نسل پرستانہ دیواروں اور آبادکاری کا مقابلہ کرنے والی کمیٹی کے ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں پرامن فلسطینی مظاہروں کو دبانے کے لیے ضرورت سے زیادہ طاقت اور بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق مغربی پٹی کے شمال میں صہیونی حکومت کی نسل پرستانہ دیواروں اور آبادکاری کا مقابلہ کرنے والی کمیٹی کے ڈائریکٹر مراد شتیوی نےاتوار کے روزکہا کہ صہیونی حکومت مغربی کنارے میں عوامی مزاحمت کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے لیے وہ ہر ذریعہ اور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

شتیوی نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو دبانے کے لیے کفر قدوم ، بیتا، نابلس میں بیت دجن اور الخلیل میں بیت امر کے علاقوں میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی قابض فلسطینیوں کو بغیر کسی خوف وخطر کے قریب سے نشانہ بنا رہے ہیں اس لیے کہ انھیں معلوم ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کو جس طرح ہوسکے دبائیں کوئی پوچھنے والا نہیں کیونکہ عربوں کو انھوں نے خرید لیا جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری پہلے سے ہی صیہونیوں کی حمایت کررہی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

فلسطینی سب سے مظلوم قوم ہیں: نصراللہ

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: ماہ محرم کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے سید نصر

ایک جوکر ملک کا وزیر دفاع رکھا ہوا ہے ان جوکروں کو میڈیا سے دور رکھیں، عالیہ حمزہ

?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجشسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست

صحافیوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کے خلاف جرم 

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج

زلزلے سے متعلق  نئی تحقیق سامنے آگئی

?️ 26 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) زلزلے کیسے آتے ہیں کیا زمین کی حرکت  کی وجہ

شام اور عراق میں امریکہ کی حالت زار؛پنٹاگون کی زبانی

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ماہ عراق اور شام میں امریکی افواج پر حملوں

The Softest, Prettiest Highlighters You Should Already Be Using

?️ 16 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

پاکستان اور ازبکستان کا ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پر اتفاق

?️ 16 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ازبکستان نے ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے