صنعا نے کیا برطانیہ کو یمن کے خلاف جارحیت کے نتائج سے خبردار 

صنعا

?️

سچ خبریں: صنعا کی تبدیلی اور تعمیر کی حکومت نے آج امریکہ اور برطانیہ کی یمن کے غیر فوجی مراکز پر وحشیانہ حملوں کے جواب میں کہا کہ برطانوی دشمن کو اپنی جارحیت کے ممکنہ نتائج سے آگاہ ہونا چاہیے اور اس کے انجام کا انتظار کرنا چاہیے۔
صنعا حکومت نے زور دے کر کہا کہ ہمارے ملک پر مسلسل حملے امریکی-برطانوی دشمن کی طرف سے صہیونی قبضہ حکومت اور اس کے مظالم کی حمایت کی کوششوں کا حصہ ہیں، تاکہ غزه کو تنہا چھوڑ دیا جائے اور صہیونی فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے اپنے جرائم جاری رکھ سکیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن کو کوئی بھی چیلنج درپیش ہو، وہ امریکی-برطانوی-صہیونی شر کے مثلث اور ان کے اتحادیوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔
یمنی حکومت کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یمنی فوجی ذرائع نے منگل کی رات اور بدھ کی صبح امریکی فضائی حملوں کی اطلاعات دیں، جن میں صنعا کے علاوہ صعدہ، مآرب، الجوف اور البیضاء کے متعدد علاقے بھی نشانہ بنے۔
آج صبح صنعا پر حملوں میں شدت آگئی، جس کے بعد برطانوی جنگی طیاروں نے بھی کئی مقامات پر بمباری کی۔ برطانوی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے ٹائیفون FGR4 جنگی طیاروں نے صنعا کے جنوبی علاقوں میں بمباری کی، جبکہ وائجر ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں نے اس آپریشن میں مدد کی۔
دریں اثنا، امریکی جنگی طیاروں نے الجوف کے الخلق علاقے پر 9 بار بمباری کی، جبکہ مآرب کے شمالی علاقے جزر میں واقع "ماس” فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ الحدث نیٹ ورک کے مطابق، گزشتہ گھنٹوں میں امریکی فضائی حملوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی۔
کل، یمنی وزیر دفاع میجر جنرل محمد العاطفی نے زور دے کر کہا کہ امریکی-صہیونی جارحیت ہمارے ملک کے خلاف ناکام ہوگی، جیسا کہ گزشتہ 10 سالوں میں خطے میں ان کی تمام تر جارحیتیں ناکام ہوئی ہیں۔ یمنی مسلح افواج امریکی-صہیونی جارحیت اور ملک کے اندر ان کے ایجنٹوں کی کسی بھی حرکت کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا

دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک

اقوام متحدہ کا عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے 100 ٹریلین ڈالر کا بجٹ خسارہ

?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسے متعدد عالمی چیلنجوں سے

سینما کی جدت سے لولی وڈ تباہ ہوا، سید نور

?️ 6 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلم ساز سید نور نے کہا

مغربی کنارے اور یروشلم میں وسیع پیمانہ پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں

?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے گذشتہ رات اور آج صبح مغربی کنارے میں

بشار الاسد کی حکومت کے زوال پر شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کا متنازعہ بیان

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کامل صقر نے

ظہیر احمد بابر نئے ایئر چیف مقرر،وزیر اعظم نے تقرری کی منظوری دے دی

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ائیر مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان کے نئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے