سچ خبریں:فرانسیسی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا ملک روس اور یوکرین پر چین کے اثر و رسوخ کی امید کر رہا ہے ،یہی دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم کروا سکتا ہے۔
انٹیل ریپبلک ڈیٹا بیس کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت کے بعض ذرائع کا خیال ہے کہ چین یوکرین کے بحران کے حل کے لیے دونوں فریقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
فرانسیسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس کا خیال ہے کہ صرف بیجنگ کے پاس ہی اتنی طاقت ہے کہ وہ یوکرین کے تنازع کو ختم کرنے کے لیے دونوں فریقوں پر اثر انداز ہو سکے۔
فرانسیسی ذرائع کے مطابق یہ ظاہر ہے کہ چین دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے بلکہ شاید دنیا کا واحد ملک ہے جو یوکرین کی جنگ میں شامل دونوں فریقوں پر خاصا اثر و رسوخ رکھتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر اس نے یوکرین میں جنگ اور تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنا 12 نکاتی منصوبہ پیش کیا، یہ امن پلان چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے نیز چین کے صدر نے حال ہی میں روس کا دورہ بھی کیا ہے۔