🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہاپسند چہرے ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف قدامت پسند یہودیوں کو ہی شہریت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔
نیتن یاہو کی کابینہ کے سب سے زیادہ نسل پرست رکن ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی شہریت صرف یہودیوں کے ایک مخصوص گروہ کو جاری کی جائے، ایک بیان میں بن گویر نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ صرف حلاچہ [یہودی قانون] کے مطابق یہودیت اختیار کرنے والے یہودی ہی اسرائیلی شہریت کے اہل ہوں۔
مقبوضہ فلسطین میں "واپسی” کے نام سے مشہور موجودہ قانون کے مطابق، مذہبی یہودی برادری کی طرف سے کی جانے والی کوئی بھی تبدیلی، چاہے وہ نئی اصلاحات پر مبنی ہو یا قدامت پسند یا آرتھوڈوکس طرز عمل، صیہونی شہریت کے معیار کے مطابق ہے اور ان مذہبی تبدیلیوں کے لیے قانون کوئی رکاوٹ نہیں ہے لیکن اگر بن گویر کی پارٹی اپنے منصوبے کو منظور کر لیتی ہے، تو صرف آرتھوڈوکس طریقوں پر مبنی تبدیلیاں ہی قانونی ہوں گی اور مذہبی تبدیلیاں جن کا مطلب یہودی بننا ہے دیگر یہودی مذہبی شاخوں کے تناظر میں قبول نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایتمار بن گویر کی تجویز کہ صرف آرتھوڈوکس یہودیوں کو ہی شہریت کی اجازت دی جائے، ان کی تازہ ترین متنازع تجویز ہے،بن گویر کو اس سے قبل عدالت میں نسل پرستی کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور وہ ان شخصیات میں شامل ہیں جو فلسطینیوں کو دہشت گردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے امیگریشن امور کے وزیر ناچمن شائی نے اس سے قبل کہا تھا کہ بن گویر کا منصوبہ اگر کامیاب ہو گیا تو اس کا مطلب ہمارے اور ریاستہائے متحدہ میں یہودیوں کی اکثریت کے درمیان ایک واضح اور شدید خلیج ہو گی جس سے یہودی برادری کو مزید تقسیم کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مشہور خبریں۔
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کےخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
🗓️ 23 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف
اپریل
مغربی کنارے میں صیہونی درندوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے پر حملہ کیا جس کے
دسمبر
سابق گورنر سندھ کا اہم اعلان
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان
جولائی
حکومت کا 2002 سے توشہ خانہ تحائف خریدنے والوں کا ریکارڈ ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ
🗓️ 23 فروری 2023لاہور:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں 1947 سے اب
فروری
عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے: چوہدری سرور
🗓️ 23 جنوری 2022لاہور ( سچ خبریں ) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے
جنوری
صہیونی حکومت کی لبنان پر بمباری
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں
فروری
چین ممکنہ طور پر یمن میں جنگ بندی میں بھی ثالثی کرے گا:عربی میڈیا
🗓️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:عربی میڈیا کے مطابق جہاں ہر لمحہ یمن کے بحران کے
اپریل
نااہل اور کٹھ پتلی حکومت وفاق اورپنجاب میں مسلط کی گئی ہے:بلاول بھٹو
🗓️ 7 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم
مارچ