سچ خبریں: عراقی عدالت نے اس ملک کے مردہ آمر صدام کی بیٹی کو غیر حاضری میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
شفق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی عدالت نے اس ملک کے مردہ ڈکٹیٹر کی بیٹی رغد صدام کو غیر حاضری میں 7 سال قید کی سزا سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: میں عراق واپس جاؤں گی: صدام کی بیٹی
بغداد کی الکرخ فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رغد صدام کو 2016 میں منظور شدہ بعث پارٹی اور دہشت گرد نیز تکفیری جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی کے قانون کے آرٹیکل 9 کے مطابق 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بعثیوں کے لیے عراق میں کوئی جگہ نہیں:مقتدی صدر
یاد رہے کہ یہ حکم رغد صدام کی جانب سے 2021 میں میڈیا کے ذریعے بعث پارٹی کے خیالات کو ٹی وی چینلز پر پھیلانے اور اس پارٹی کے خیالات کی تشہیر میں حصہ لینے کے اقدام کی وجہ سے دیا گیا ہے۔