🗓️
سچ خبریں:جو بائیڈن کی مقبولیت پچھلے نو مہینوں کے دوران دوسرے امریکی صدور سے کم ہو گئی ہے ، جس کی وجہ سے وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد مقبولیت میں کمی آنے امریکی صدور میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیلی گراف نے ایک گیلپ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت دوسری عالمی جنگ کے بعد کے دیگر امریکی رہنماؤں کے مقابلے میں اپنے دور کے پہلے نو ماہ میں تیزی سے کم ہو گئی ہے۔
سروےکے مطابق بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی درجہ بندی 11.3 فیصد تک پہنچ گئی یعنی 56 فیصد سے 44.7 فیصدتک کم ہو گئی جو اس ملک کے سابقہ 10 صدور سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے مقبولیت میں اس تیزی سے کمی کا ریکارڈ باراک اوباما نے قائم کیا تھا جنہوں نے اپنی صدارت کے پہلے نو ماہ میں 10.1 فیصد کمی کی،کہا جارہا ہے کہ اس طرح بائیڈن نے تمام ووٹرز کی حوصلہ شکنی کی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے 9 ماہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی درجہ بندی 4.4 فیصد پوائنٹس رہی، اخبار نے مزید کہا کہ جولائی میں بائیڈن کی مقبولیت میں کمی آئی جب ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا اور اگست کے آخر میں ، جب امریکی فوج نے افغانستان سے انخلا کیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل یہ خبر دی گئی تھی کہ امریکی نیوز ویک نے ڈیموکریٹس کے درمیان امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کے حوالے سے کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج کے بارے میں شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ ایسوسی ایٹڈ پریس اور این او آر سی پبلک ریلیشنز ریسرچ سینٹر اورشکاگو یونیورسٹی کے ایک نئے سروے کے نتائج سے معلوم ہوتاہے کہ بائیڈن کی پارٹی کے ممبران بھی اس سال جولائی سے ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہدہد 3 نے صیہونیوں کی مساوات کو کیسے بگاڑا؟
🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: رائی الیوم الیکٹرانک اخبار کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے ایک
جولائی
ہیومن رائٹس کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے بھیانک تصویر پیش کردی
🗓️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے
دسمبر
پاک، چین صدور نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی
🗓️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاک اور چین کے صدور نے دونوں کے ممالک کے
مئی
حکومت سندھ نے 19 اگست تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا
🗓️ 8 اگست 2021سندھ (سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام
اگست
غزہ جنگ کے بارے میں ملالہ یوسف زئی کا بیان
🗓️ 29 جون 2024 سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے
جون
صیہونی سیکورٹی معاملات میں ناکام
🗓️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں: عربی 21 کے مطابق ، صہیونی امیر بوخبوط نے
ستمبر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی قیادت میں حکومتی کمیٹی اور پشتو ن قومی جرگہ کے درمیان مذاکرات کامیاب
🗓️ 11 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں
اکتوبر
صدر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمان کو واپس بھجوا دیا
🗓️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب
اپریل